ETV Bharat / state

سرینگر میں قتل کیے گئے امرتسر کے رہائشیوں کے گھر صف ماتم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 1:43 PM IST

کشمیر کے پائین شہر حبہ کدل میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں امرتسر شہر سے تعلق رکھنے والے دو دوست امرت پال سنگھ اور روہت ہلاک ہو گئے۔ دونوں محض ایک روز قبل بڑھئی کا کام کرنے کی غرض سے سرینگر پہنچے تھے۔

سرینگر میں قتل کیے گئے امرتسر کے رہائشیوں کے گھر صف ماتم
سرینگر میں قتل کیے گئے امرتسر کے رہائشیوں کے گھر صف ماتم

سرینگر میں قتل کیے گئے امرتسر کے رہائشیوں کے گھر صف ماتم

امرتسر (پنجاب) : سرینگر کے حبہ کدل علاقے میں بدھ کی شام نامعلوم مسلح افراد نے ریاست پنجاب کے دو شہریوں پر گولیاں برسا کر انہیں ابدی نیند سلا دیا۔ ٹارگیٹ کلنگ کی خبر مقتولین کے آبائی علاقہ امرتسر کے اجنالا حلقے کے چمیاری گاؤں پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مقتولین میں امرت پال سنگھ اور روہت مسیح شامل ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ دونوں گہرے دوست تھے اور سرینگر بڑھئی کا کام کرنے کی غرض سے محض ایک روز قبل سرینگر پہنچے تھے۔

لواحقین نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کی خبر موصول ہوتے ہی پورا علاقہ دونوں کی سلامتی کی دعا مانگنے لگا۔ اور جوں ہی امرت پال کی ہلاکت کی خبر انہیں معلوم ہوئی تو وہاں کہرام مچ گیا، لواحقین سینہ کوبی اور گریہ زاری کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ جبکہ آج یعنی جمعرات کی صبح حملہ میں زخمی ہوئے امرت پال کے ساتھی روہت بھی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئے۔

مزید پڑھیں: سری نگر عسکری حملے میں زخمی شخص ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ روز سرینگر کے شالہ کدل، حبہ کدل علاقے میں بدھ کی شام عسکریت پسندوں نے امرت پال سنگھ اور روہت پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں امرت پال کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ روہت شدید زخمی ہوئے جسے علاج و معالجہ کی خاطر ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جمعرات کی صبح فوت ہو گئے۔ ادھر، اس واقعے کی سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مایون کن قرار دیا ہے اور لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.