ETV Bharat / state

سی اے اے کا نفاذ: امت شاہ کی اویسی اور ممتا بنرجی پر نکتہ چینی - CAA

مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے 11 مارچ کو لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے اعلان سے کچھ دن پہلے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو نافذ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد حکومت پر سخت نکتہ چینی کی جارہی ہے۔

CAA an anti Muslim law
CAA an anti Muslim law
author img

By ANI

Published : Mar 14, 2024, 10:46 AM IST

Updated : Mar 14, 2024, 11:09 AM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپوزیشن لیڈر اسد الدین اویسی اور ممتا بنرجی پر ان کے دعووں پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ ان دونوں رہنماؤں نے کہا تھا کہ شہریت (ترمیمی) ایکٹ مسلم مخالف ہے۔ اویسی نے اس قانون کو مسلم مخالف قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ چونکہ یہ مذہب پر مبنی ہے اسے ملک میں نہیں بنایا جا سکتا، جب کہ ممتا بنرجی نے حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس قانون کے باعث پوری مسلم کمیونٹی کو شدید نقصان پہنچے گا۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ "یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے کوئی سیاسی کھیل نہیں ہے۔ ہمارے لیڈر وزیراعظم مودی جی اور ہماری حکومت کا فرض ہے کہ ہم افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سے ان مظلوم اقلیتوں کو مناسب حقوق دیں جو ہندوستان میں پناہ گزینوں کی طرح رہ رہے ہیں"۔ امیت شاہ نے مسلم کمیونٹی کو یہ بھی یقین دلایا کہ سی اے اے کسی بھی طرح سے ان کے حقوق نہیں چھینتا جیسا کہ اپوزیشن نے الزام لگایا تھا۔

امت شاہ نے کہا کہ "میں نے حالیہ دنوں میں یہ تقریباً 41 بار کہا ہے کہ ہندوستان میں اقلیتوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہاں کسی کی شہریت چھیننے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ یہ صرف ہندو، سکھ، بدھ، عیسائی اور پارسی فرقے کی مظلوم اقلیتوں کو شہریت کی ضمانت دیتا ہے"۔

امت شاہ نے مزید کہا کہ "اپوزیشن کے پاس ہم پر تنقید کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں، انہوں نے سرجیکل اسٹرائیکس پر سوال بھی اٹھائے اور کہا کہ ہم نے ان سے سیاسی فائدہ حاصل کیا، کیا ہمیں دہشت گردی کے خلاف کارروائی نہیں کرنی چاہیے تھی؟ انہوں نے 370 کی منسوخی کو بھی سیاسی مقصد قرار دیا، یہ ہمارا ریکارڈ ہے"۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم جو وعدہ کرتے ہیں ہم اسے پورا کرتے ہیں، مودی جی نے جو بھی گارنٹی دی ہے وہ پوری ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے اعلان سے کچھ دن پہلے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو نافذ کردیا گیا ہے۔ سی اے اے کا مقصد مظلوم غیر مسلم تارکین وطن ہندو، سکھ، جین، بدھ، پارسی اور عیسائی کو ہندوستانی شہریت فراہم کرنا ہے۔ جو بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان سے ہجرت کر کے 31 دسمبر 2014 سے پہلے ہندوستان پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس قانون کے نافذ ہونے کے بعد سبھی اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کی جانب سے مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی جارہی ہے۔ اور الزام عائد کیا جارہا ہے کہ یہ قانون صرف لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر نافذ کیا گیا ہے۔ اور اس کا نافذ کرنا صرف ووٹ بینک کی سیاست ہے۔ کانگریس نے کہا کہ یہ صرف انتخابی حربہ ہے۔ جبکہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ یہ قانون مسلم مخالف ہے۔

Last Updated : Mar 14, 2024, 11:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.