گلبرگہ:ملک کی تمام ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی جمعتہ الوداع کا اہتمام کیا گیا۔ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے نورباغ میں واقع مسجد شاہانہ نفیس جمعتہ الوداع کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر فلسطینی عوام کی حمایت میں خصوصی دعاوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔
حضرت مولانا محمد تنویر احمد اشرفی (امام وخطیب مسجد شاہانہ نفیس) کا اختتام رمضان و الوداع جمعہ پر خصوصی خطاب فرمایا۔آ خر میں سید کاشف پاشاہ قادری نے الوداع جمعہ پڑھائی۔اس موقع پر مولانا محمد تنویر احمد اشرفی (امام وخطیب مسجد شاہانہ نفیس) نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک ختم ہونے کے بعد بھی مسلمان نمازوں کی پابندی کریں ۔رمضان ختم ہونے کے بعد مساجد سے دوری اختیار بہت ہی بری بات ہے ۔۔
یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد شہر میں پورے تزک و احتشام سے جمعۃ الوداع منایا گیا - ALVIDA JUMMA CELEBRATED
انہوںنے کہاکہ نماز ہر حال میں فرض ہے۔پتہ نہیں انسان کی کب موت ہوگی۔ اس کا کوئی بھروسہ نہیں ۔یہ دنیا چار دن کی ہے۔ فضول کاموں میں وقت اپنا ضائع نہ کریں۔ اپنے والدین اپنے بزرگوں کی عزت کریں۔ برائی سے بچنے کی کوشش کریں۔نماز و قرآن سے دوری کی وجہ سے ہی آج مسلمان پریشان ہیں۔ہمیں نماز اور قرآن کو سختی سے اپنانے کی ضرورت ہے۔اس کے بغیر ہماری کوئی پہچان نہیں۔آپ کوشش کریں کہ رمضان کے بعد بھی مساجد پوری طرح سے بھری رہیں۔