اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع سمیت تمام میں رمضان المبارک کا آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع پورے اہتمام سے منایا گیا۔اورنگ آباد شہر کی جامع مسجد، شاہ گنج کی بڑی مسجد، عارف کالونی کی فیضان مسجد اور دیگر مسجدوں میں جمعہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
شہر کی وسیع ترین مساجد تنگ دامنی کا شکوہ کررہی تھیں، جمعہ کی مناسبت سے جامع مسجد اور دیگر مساجد میں مصلیان کی غیر معمولی اکثریت دیکھی گئیں۔تیز دھوپ کے باوجود اللہ کے بندوں نے اپنے رب کی کبریائی بیان کرنے کے لیے مساجد کا رخ کیا اور اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کی گئی۔ جمعہ کے خطبے میں پوری انسانیت کے لیے دعائیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:مظفر نگر: سخت سیکورٹی کے درمیان جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی گئی - Jumat Ul Vida 2024
رمضان میں غریبوں، مسکینوں اور مستحق افراد کا کیسے خیال رکھا جائے۔اس بات کی تلقین کی گئی۔اسی طرح خدمت خلق کو اپنا مشن بنانے پر زور دیا گیا۔جمعہ کی نماز کے بعد جامع مسجد کے باہر اسلامک اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن (ایس ائی او) نے فلسطین کے حق میں پلے کارڈ لہرائے،سگنیچر مہم بھی کی گئی،جس میں شہریارن نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اپنی اپنی سگنیچر بورڈ پر کر کے فلسطین کی حمایت میں ثبوت دیا۔