ETV Bharat / state

شادی میں لُٹ گیا دولہا، چور دعوت کھانے کے بعد زیورات لیکر فرار ہوئے - Thieves stole brides jewelry

علی گڑھ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران چور دولہے کے کمرے سے دلہن کے زیورات لے کر فرار ہو گئے۔ زیورات کی قیمت 25 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Thieves Stole Bride Jewelery
شادی میں لُٹ گیا دولہا (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 12:45 PM IST

علی گڑھ: علی گڑھ میں شادی کی تقریب کے دوران ایک نامعلوم شخص زیورات سے بھرا سوٹ کیس لے کر فرار ہو گیا۔ سوٹ کیس میں 25 لاکھ روپے سے زائد کے زیورات تھے۔ ملزم سوٹ کیس لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ یہ واقعہ علاقے ساسنی گیٹ کے چندر گارڈن میں پیش آیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی بنیاد پر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ انکشاف ہوا کہ تقریب میں داخل ہونے والے چوروں نے دلہن کا قریبی بتا کر واردات کو انجام دیا۔

دراصل اتوار کی شام تھانہ ساسنی گیٹ کے متھرا روڈ پر واقع ایک گیسٹ ہاؤس میں شادی کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ یہاں سہارنپور میں نائب تحصیل دار کی بیٹی کی شادی تھی۔ جس میں لڑکا فریق غازی آباد سے زیورات کا سوٹ کیس لایا تھا جو دلہن کو پیش کیا جانا تھا لیکن اس سے قبل ہی زیورات سے بھرا سوٹ کیس غائب ہوگیا۔ اطلاع ہے کہ چوری شدہ سوٹ کیس میں موجود زیورات کی مالیت تقریباً 25 لاکھ روپے تھی۔

ساسنی گیٹ علاقے کے رہنے والے سنجیو چوہان سہارنپور میں نائب تحصیل دار ہیں۔ ان کے والد سکھ پال سنگھ ریٹائرڈ ایس ڈی ایم ہیں، جبکہ سنجیو کی بیٹی چارو کی شادی کی تقریب متھرا روڈ پر واقع گیسٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی تھی۔ لڑکے والے غازی آباد سے آئے تھے۔ اسی دوران دو نامعلوم نوجوان دعوت اور دیگر پروگراموں میں شریک ہو کر گیسٹ ہاؤس میں دولہا کے کمرے میں پہنچ گئے۔ اس کے بعد وہ 25 لاکھ روپے کے زیورات سے بھرا سوٹ کیس لے کر فرار ہو گیے۔

سوٹ کیس نہ ملنے پر دونوں طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔ تاہم آفیسر پرتھم ابھے پانڈے نے بتایا کہ ایک نوجوان سوٹ کیس لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔ جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.