علی گڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی پہلی خاتون وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے عید الاضحی کے موقعے پر اے ایم یو برادری اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ قربانی، عقیدت اور اتحاد کی خوبیوں کو مجسم کرتا ہے۔ انھوں نے کہا ”یہ تہوار ہمیں ہمدردی و سخاوت اور سچائی پر پختہ ایمان اور اقدار پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ ہمیں ضرورت مندوں تک پہنچنے، بھائی چارے اور ہمدردی کے جذبات کو فروغ دینے کی اہمیت بھی یاد دلاتا ہے“۔
پروفیسر نعیمہ خاتون نے یونیورسٹی کے تمام طلباء، اساتذہ، عملے کے اراکین اور پوری دنیا میں موجود سابق طلباء کے لیے امن و خوشحالی کی تمنا کی۔ انہوں نے سبھی پر زور دیا کہ وہ قربانی کے جذبے کے ساتھ سماج کی بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عید الاضحی منائیں۔
واضح رہے کہ پروفیسر نعیمہ خاتون اے ایم یو کی پہلی خاتون وائس چانسلر ہیں جنہیں 22 اپریل 2024 کو صدر جمہوریہ کی زصا مندی سے وزیر تعلیم نے کل تین امیدواروں میں سے منتخب کیا تھا۔ یہ ان کا پہلا موقع ہے کہ جب انہوں نے وائس چانسلر کی حیثیت سے عید کی مبارکباد پیش کی۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا تہوار دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے
اے ایم یو وائس چانسلر نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی - AMU VC WISHES FOR EID UL ADHA - AMU VC WISHES FOR EID UL ADHA
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقعے پر علیگ برادری اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
Published : Jun 17, 2024, 1:44 PM IST