علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ارضیات کے 19 طلباء کے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) امتحانات میں کوالیفائی کرنے پر صدر شعبہ پروفیسر کنور فراہیم خاں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے مطابق شعبہ ارضیات کے 9 طلبہ کو یوپی ایس سی کے مقابلہ جاتی امتحانات کے ذریعہ ’جیولوجسٹ‘ اور ’ہائیڈرو جیولوجسٹ‘ کی اسامیوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ جیولوجسٹ کے عہدے کے لیے کوالیفائی کرنے والے طلباء میں نعمان زمان خان، ہلال علی، محمد ثاقب، محمد غلام نبی، انس احمد اور شاہ حسین شامل ہیں جبکہ عائشہ ناز، محمد طاہر خان اور محمد عاطف رضا کو ہائیڈرو جیولوجسٹ کی اسامی کے لئے منتخب کیا گیا۔
اسی طرح 7 طلباء محمد ثاقب، راز الدین، محمد راشد، طارق اعجاز، محمد صدیق اکبر، راحیل عثمانی اور عفان احمد کو سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ، وزارت جل شکتی، حکومت ہند میں ’اسسٹنٹ ہائیڈرو جیولوجسٹ‘ کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صائمہ رحمان کو یو پی ایس سی امتحان کے ذریعے انڈین بیورو آف مائنز، وزارت معدنیات میں اسسٹنٹ مائننگ جیولوجسٹ کی اسامی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شعبہ ارضیات کے 3 ریسرچ اسکالرز بشمول محمد سلمان، راحیل عثمانی اور عفان احمد کو انڈین بیورو آف مائنز میں جونیئر مائننگ جیولوجسٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
پروفیسر فراہیم خان نے منتخب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی یہ کامیابی ان کی محنت و لگن اور اساتذہ کی مثبت رہنمائی کا ثبوت ہے۔
اے ایم یو طلباء یو پی ایس سی کے ذریعہ مختلف عہدوں کے لئے منتخب - AMU students selected for UPSC - AMU STUDENTS SELECTED FOR UPSC
AMU students selected for various posts by UPSC علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ارضیات کے 19 طلباء نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) حکومت ہند کے ذریعہ منعقدہ مسابقتی امتحانات میں کوالیفائی کرکے شعبہ کا نام روشن کیا اور مختلف عہدوں کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔
Published : Mar 23, 2024, 6:22 PM IST