ETV Bharat / state

اے ایم یو طلباء کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی : ڈی ایس ڈبلیو - AMU STUDENTS MEETING WITH DSW - AMU STUDENTS MEETING WITH DSW

گزشتہ دیر رات علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینیئر رسرچ اسکالرز نے اپنے ساتھ ہوئی بدتمیزی کے خلاف وائس چانسلر لاج کا گھیراؤ کیا ۔آج یونیورسٹی ڈی ایس ڈبلیو نے طلباء سے بدتمیزی کرنے والے وارڈن اور پرووسٹ کے خلاف سختی کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اے ایم یو طلباء کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی : ڈی ایس ڈبلیو
اے ایم یو طلباء کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی : ڈی ایس ڈبلیو (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 5:56 PM IST

علیگڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے حبیب ہال میں سینیئر رسرچ اسکالرز کو ہال انتظامیہ نے دیر رات زبردستی ہال سے باہر نکالنے کی کوشش کی گئی۔اس کے دوران طلباء کے ساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی بھی کی گئی۔ ایسا رسرچ اسکالرز کا کہنا ہے۔ اس کے فورا بعد ہی طلبا نے گزشتہ دیر رات وائس چانسلر لاج کا گھیراؤ کرکے زبردست احتجاج کیا تھا۔

اے ایم یو طلباء کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی : ڈی ایس ڈبلیو (etv bharat)

اے ایم یو انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ گئی، پراکٹر اور ڈی ایس ڈبلیو نے طلباء کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی، اس کے بعد آج دوپہر اے ایم یو ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر (ڈی ایس ڈبلیو) دفتر میں ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر رفیع الدین نے طلباء کے ساتھ میٹنگ کی اور ہال میں مزید رکنے سے متعلق انکے مطالبہ کی درخواست دینے کی حدایت دی جس کے بعد ان کو پرا کرنے کی بات کہیں۔

سوال کے جواب میں ڈی ایس ڈبلیو نے بتایا گزشتہ دیر رات طلباء سے بدتمیزی کرنے والے وارڈن اور پرووسٹ کے خلاف سختی کی جائے گی۔میٹنگ کے بعد رسرچ اسکالرز نے بتایا کہ کووڈ کے سبب کچھ رسرچ اسکالرز کا رسرچ کام نہیں ہوپایا تھا کیونکہ یونیورسٹی بند ہو گئی تھی, اس لئے رسرچ اسکالرز کو مزید وقت چاہئے تاکہ ہم اپنی رسرچ کا کام مکمل کرسکے اسی لئے ہم ہال میں رہنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یو اقامتی ہالز کی صفائی و تزئین کا پہلا مرحلہ مکمل

وہیں کچھ طلباء نے بتایا ایسا پہلی بار ہوا کے رسرچ اسکالرز کو دیر رات زبردستی ہال سے اس طرح نکالنے کی کوشش کی گئی ہو, صبح نوٹس چسپاں کیا رات کے اندھیرے میں باہر نکالنے کی کوشش کی ۔اس کے دوران سینیئر رسرچ اسکالرز سے بدتمیزی کی گئی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.