ETV Bharat / state

اکھلیش یادو نے مرحوم ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کے اہل خانہ سے ملاقات کی - ڈاکٹر شفیق الرحمان برق

Akhilesh Yadav in Sambhal: سنبھل سے ایم پی رہے ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کا لمبی علالت کے بعد گزشتہ ہفتے انتقال ہوگیا تھا۔ ایس پی رہنما اکھلیش یادو آج مرحوم ڈاکٹر برق کے انتقال کے بعد ان کی رہائش گاہ پہنچ کر مغموم اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔

Akhilesh Yadav in Sambhal
اکھلیش یادو نے مرحوم ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کے اہل خانہ سے ملاقات کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 10:41 PM IST

سنبھل: سماج وادی پارٹی سربرا ہ اکھلیش یادو سنبھل لوک سبھا سیٹ سے ایم پی رہے مرحوم ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کے انتقال کے بعد آج ان کی رہائش گاہ پہنچ کر مغموم اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔ سنبھل لوک سبھا سے ایم پی ڈاکٹر شفیق الرحمان برق کا لمبی علالت کے بعد گزشتہ ہفتے مرادآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے آج ہیلی کاپٹر کے ذریعے سنبھل پہنچے اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اکھلیش یادو کے ساتھ مرادآباد کے ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن، سنبھل کے ایم ایل اے اقبال محمود، بلاری کے ایم ایل اے محمد فہیم، گنور کے ایم ایل اے رام کھلاڑی یادو، اسمولی کے ایم ایل اے پنکی یادو اور ایس پی کے ضلع صدر اصغر علی انصاری وغیرہ موجود رہے۔

اس موقع پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے کہا کہ اس بار الیکشن آئین کو ماننے والوں اور اسے نہ ماننے والوں کے درمیان ہوگا۔ آگرہ میں میٹرو اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے پر اکھلیش یادو نے کہا کہ نام بدلنا ضروری ہے تاکہ لوگوں کو نوکریاں دی جائیں اور پیپرز لیک نہ ہوں۔ انہوں نے آگرہ میٹرو کو سوشلسٹوں کی میٹرو قرار دیا۔

یوپی میں کابینہ کی توسیع پر انہوں نے کہا کہ یہ توسیع عوام سے ووٹ لینے کے لیے ہے۔ اس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی ممبران کو گھر والوں سے ووٹ نہیں مانگنا چاہیے اور ٹکٹ بھی نہیں دینا چاہئے۔ سب کا ایک خاندان ہے، ہمارا بھی ایک خاندان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نتیش کمار اور اوم پرکاش راج بھر کی پارٹیوں کی تبدیلی پر اکھلیش یادو نے کہا کہ پارٹی تبدیل کرنے سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسری فہرست جلد ہی جاری کی جائے گی۔ ساتھ ہی انڈیا اتحاد کے پی ایم کے چہرے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ایم کا فیصلہ نتائج کے اعلان کے بعد کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.