ETV Bharat / state

اورنگ آباد پارلیمانی سیٹ سے امتیاز جلیل پیچھے - LOK SABHA ELECTION RESULT 2024

اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی رجحانات کے مطابق مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار امتیاز جلیل تقریبا 20 ہزار ووٹوں سے پیچھے ہیں۔

اورنگ آباد پارلیمانی سیٹ سے امتیاز جلیل پیچھے
اورنگ آباد پارلیمانی سیٹ سے امتیاز جلیل پیچھے (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 3:35 PM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ میں اب تک سات راؤنڈ مکمل ہو چکے ہیں جس میں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار امتیاز جلیل بیس ہزار ووٹوں سے پیچھے ہے۔اگر بات کی جائے ایکناتھ شندے شیو سینا کےامیدوار سندیپان بھمرے نے اب تک 1,30,000 ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔امتیاز جلیل نے 1,10,000 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اورنگ آباد پارلیمانی سیٹ سے امتیاز جلیل پیچھے (etv bharat)

لیکن ابھی بھی اورنگ آباد پارلیمانی حلقے میں 20 راؤنڈ ہونا باقی ہے۔ لیکن سندیپان بھمرے یہ دعوی کر رہے ہیں کہ مستقبل میں وہی اورنگ آباد کے رکن پارلیمان بنیں گے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ابھی تو ووٹنگ کی شروعات ہوئی ہے۔صبح میں جب پیٹیاں کھلی تھی اور کچھ راؤنڈ ہوئے تھے تو اس وقت امتیاز جلیل آگے تھے۔

لوک سبھا انتخابات کے بعد لوگ قیاس لگا رہے تھے کہ پہلے پر امتیاز جلیل، دوسرے پر چندر کانت کھرے اور تیسرے پر سندیپان بھومرہے رہیں گے لیکن جو ووٹنگ کے رجحانات سامنے آرہے ہیں۔ اس سے سبھی حیران ہیں کیونکہ ایکناتھ سندیپان بھومرے بیس ہزار کی لیڈ سے آگے چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کو واضح اکثریت، حیدرآباد سے اویسی آگے، اورنگ آباد سے امتیاز جلیل ہیچھے

صبح سے ہی سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کاؤنٹنگ سینٹر مشاہدہ کر کے جا چکے ہیں لیکن امتیاز جلیل ابھی تک کاؤنٹنگ سینٹر پر پہنچے ہی نہیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی جو بھی فیصلہ لیں گا وہ انہیں منظور ہے۔ واضح رہے کہ 2019 میں بھی امتیاز جلیل نے محض چار ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.