ETV Bharat / state

اس شخص کا جسم قدرت کا کرشمہ، اندرونی اعضا مختلف جگہوں پر واقع - نبی محمد کھوکر

Internal Organs Positioned at Different Places: نبی محمد کھوکھر کا جسم قدرت نے بہت ہی مختلف طریقے سے بنایا ہے اور یہ بات ایک عمر کے بعد پتہ چلی کہ ان جسم کے اندرونی اعضاء اپنی نارمل جگہ سے ہٹ کر مختلف جگہوں پر واقع ہیں۔

نبی محمد کھوکر کے تمام اندورنی اعضاء مختلف جگہ پر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 1:16 PM IST

نبی محمد کھوکر کے تمام اندورنی اعضاء مختلف جگہ پر

احمد آباد: کیا آپ کو پتہ ہے کہ جسم کے اندرونی اعضاء اپنی اصل جگہ سے ہٹ کر مختلف جگہ پر ہو سکتے ہیں۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا احمد آباد کے شاہ عالم علاقے میں رہنے والے سینٹ بوسکو اسکول کے بانی نبی محمد کھوکر کے تمام اندورنی اعضاء اپنی اصل جگہوں سے ہٹ کر مختلف جگہوں پر ہیں۔ جیسے کہ ان کا دل، آنت، معدہ نارمل جگہہوں سے ہٹ کر مختلف مقامات پر بنے ہیں جو کہ قدرت کا بہت بڑا کرشمہ ہے۔

اس تعلق سے نبی محمد کھوکھر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے میرا جسم بہت ہی مختلف طریقے سے بنایا ہے اور یہ بات مجھے کچھ سال پہلے پتہ چلا کہ میرے جسم کے اندرونی حصے اپنی صحیح جگہ سے ہٹ کر مختلف جگہ پر ہیں۔

ان کے مطابق ان کا دل، اپینڈکس، معدہ اور آنت مختلف جگہ پر ہے۔ مجھے 17 سال قبل پتا چلا کہ میرے جسم کو قدرت نے بالکل الگ طریقے سے بنایا ہے۔ میرا دل لیفٹ سائیڈ کی جگہ رائٹ سائیڈ میں ہے۔ آنت بائیں جانب کی بجائے کمر کے دائیں جانب ہے۔ جسم کا معدہ الٹی سمت میں ہے۔ پیٹ بائیں جانب کے بجائے دائیں جانب ہے اور باہر سے میں بالکل عام انسان کی طرح دکھائی دیتا ہوں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں کبھی بھی اپنے اعضاء کی وجہ سے کوئی پریشانی نہیں اٹھانی پڑی۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف موسم بدلتا ہے تو کچھ سردی وغیرہ لگتی ہے۔

ان کی جسمانی ساخت کے تعلق سے نبی محمد کھوکھر کے ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر جئیش ٹھکر نے بتایا کہ یہ ایک شاذ و نادر جینیاتی صورت حال ہے، جسے طبی اصطلاح میں سائٹس اِنورسس کہا جاتا ہے۔ اس طرح کے معاملات میں سینے اور پیٹ کے اندرونی اعضاء عام انسانی بناوٹ کے برعکس دیگر مقامات پر ہوتے ہیں۔ عام طور پر لوگوں کے اندرونی اعضاء جسم میں بائیں دائیں کی طرف تشکیل پاتے ہیں جب کہ سائٹس اِنورسس کے زیادہ تر کیسز میں تقریباً تمام اندرونی اعضاء دائیں بائیں جانب تشکیل پاتے ہیں۔ ہمارے پیشنٹ نبی محمد کھوکر کے اندرونی آرگنس اپوزٹ سائڈ میں ہیں یعنی عام انسان کے اعضا جو نارمل پوزیشن ہونا چاہیے، اس سے اپوزٹ سائیڈ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس کا ڈائگنوسس بھی ایکسیڈنٹلی ہوتا ہے۔ اس میں مریض کو کسی طرح کی پریشانی نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر ایگزامینیشن میں اسے ڈیٹیکٹ کرتے ہیں۔ اس کے بعد مریض کو پتہ چلتا ہے کہ اس کے آرگنز اصل جگہ سے مختلف جگہ پر ہیں۔ واضح رہے کہ نبی میاں کھوکھر فی الوقت احمد آباد کے منی نگر میں سینٹ بوسکو نام کا ایک اسکول چلا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.