ETV Bharat / state

احمد آباد شہر کی ہیریٹیج واک کا اہتمام - Ahmedabad Heritage walk - AHMEDABAD HERITAGE WALK

Ahmedabad Heritage walk رواں سال 26 فروری کو احمدآباد کے قیام کے 613 برس مکمل ہوچکے ہیں۔ مسلمانوں کو احمدآباد کی تاریخ سے واقف کرانے کے لئے ہیریٹج واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد مسلمانوں کو شہر کی قدیم ترین تاریخ سے واقف کرانا ہے۔

احمد آباد شہر کی ہیریٹیج واک کا اہتمام
احمد آباد شہر کی ہیریٹیج واک کا اہتمام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 11:40 AM IST

احمد آباد شہر کی ہیریٹیج واک کا اہتمام

احمدآباد:اس سلسلے میں آصف شیخ نے کہا کہ ہم ہر مہینے کے تیسرے اتوار کو احمد آباد کی مختلف قدیم ترین عمارتوں کی تاریخ کی معلومات عوام تک پہنچانے کے لیے ہیرٹیچ واک کا اہتمام کرتے ہیں۔ ہم یہ ہیریٹج واک مفت میں کراتے ہیں۔ احمد شاہ بادشاہ کے زمانے کے احمد آباد شہر کو ہم بتاتے ہیں۔ اب ہم محمود بیگڑہ کی تاریخی عمارتوں کا سفر بھی شروع کرنے والے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس کے علاوہ احمدآباد کی جو مساجد ویران ہیں جہاں بہت کم تعداد میں مسلمان نماز پڑھنے کے لئے پہنچتے ہیں۔ ان مساجد کو آباد کرنے کے لیے ہم نے وہاں بھی سفر کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آپ نے ان شاہی مساجد اور عمارتوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہو گا۔ لیکن اگر آپ دل کی آنکھوں سے دیکھیں تو آپ کو اس شہر کی تعمیر کرنے والے حکمرانوں، ملکوں، صوفیاء اور علماء کے جذبات نظر آئیں گے۔ اس لئے ہیریٹیج واک میں ہمارے ساتھ 45 لوگ شامل ہوئے۔

ہیریٹیج واک کے مقامات
پرانی جامع مسجد
بھدرا قلعہ
ملز کا شہر- احمد آباد
جعلی مسجد
بڑی جامع مسجد
بادشاہ کا ہجیرہ
رانی کا ہجیرہ
یہ بھی پڑھیں:نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی سپرد خاک، نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے کی شرکت - Maulana Abdul Aleem Farooqui
آصف شیخ نے کہا کہ مسجد تو ہر انسان نے دیکھی ہے لیکن بہت کم لوگ اس کی تاریخ سے واقف ہیں۔ خاص طور سے غیر مسلموں کو یہ تو پتا ہے کہ احمد اباد شہر احمد شاہ بادشاہ نے بسایا لیکن انہیں یہ نہیں پتا کہ احمدآباد میں کتنی مساجد ہیں اور کس نے بنائی ہے اور کیا تاریخ ہے؟ ۔ہم مساجد اور شہر کی تاریخ کو عام لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.