ETV Bharat / state

لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل مہاراشٹر میں مدرسے کا سروے شروع - Madarsa Survey In Maharashtra

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 4:42 PM IST

Madrasas Survey Starts in Mumbai: لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل حکومت مہاراشٹر نے مدرسوں کے سروے کا کام شروع کیا ہے جس کی وجہ مسلمانوں اور مدارس انتظامیہ میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ اس معاملے پر سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے مدارس کے اس سروے پر حکومت مہاراشٹر سے فوری روک لگانے کا مطالبہ کیا۔

Ahead of the Lok Sabha elections, a survey of madrasas has begun in Maharashtra

ممبئی: لوک سبھا انتخابات 2024 سے قبل مہاراشٹر میں مدرسے کا سروے شروع کر دیا گیا ہے۔ لیکن ممبئی سے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے حکومت مہاراشٹر سے اس سروے پر فوری روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اُنہوں نے حکومت کے اس ایکشن موڈ پر سوال اٹھایا اور کہا کہ جب مدارس کا سروے ہو رہا ہے تو حکومت مسلم کمیونٹی کے دانشوروں اور علما سے مشاورت کیوں نہیں لی گئی۔ اُنہیں سب سے پہلے اُن سے رائے مشورے لےکر اُنہیں اعتماد میں لینے کی ضرورت تھی۔ رمضان المبارک کے دوران جب مسلمان اپنا مذہبی فریضہ ادا کرنے میں مشغول ہیں، اس دوران اس طرح سے سروے اور میپنگ کرنا درست نہیں ہے۔ اس سے بھی اہم یہ ہے کہ لوک سبھا کے انتخابات سے قبل ضابطۂ اخلاق نافذ ہے۔ ایسے لمحوں میں سروے کے نام پر مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اعظمی نے کہا کہ جب ضابطۂ اخلاق نافذ ہے تو اُس کے باوجود ضلع پریشد اور میونسپل کارپوریشن کا محکمۂ تعلیم مدارس میں زیر تعلیم مسلم اور غیر مسلم طلبہ کی جانکاری اکٹھا کر رہے ہیں اور یہ کام جنگی پیمانے پر ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے مہاراشٹر وقف بورڈ نے ریاست میں چلائے جانے والے مدارس کی تفصیلات کے لیے مدارس انتظامیہ کو اپنی جانکاری وقف بورڈ میں جمع کرنے کا حکم صادر کیا تھا جس میں مدرسہ کی زمین ملکیت اور آمدنی کے ذرائع کے بارے میں تفصیلات مہیا کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ حالانکہ وقف بورڈ نے یہ واضح کیا تھا کہ اس کے پیچھے کی اصل وجہ یہ ہے کہ مدارس کو حکومت، مین اسٹریم سے جوڑنا چاہتی ہے۔ اس لیے یہ تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ ریاست میں 300 سے زائد رجسٹرڈ مدارس ہیں، جہاں دینی اور عصری دونوں تعلیم سے طلبہ کو آراستہ کیا جاتا ہے۔ حالانکہ ایسے وقت میں جب لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جا چکا ہے اور افسران الیکشن میں مصروف ہیں تو آخر یہ کام کیوں کیا جا رہا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

Madrasas Survey Starts in UP یوپی میں مدارس کا سروے شروع

Madrasa Survey مدھیہ پردیش میں بھی مدارس کے سروے کا کام شروع

Madarsa Survey اتراکھنڈ میں غیرتسلیم شدہ مدارس کو بند کردیا جائے گا، چندن رام داس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.