ETV Bharat / state

الطاف خان کی گرفتاری کے بعد مقامی افراد نے کی انصاف کی مانگ - CHARTODA GRAVEYARD AHMEDABAD - CHARTODA GRAVEYARD AHMEDABAD

CHARTODA QABRASTAN Altaf Khan Arrest: احمدآباد کے گومتی پور علاقہ میں موجود چارتوڑا قبرستان میں گزشتہ کئی مہینوں سے صفائی مہم چلانے والے الطاف خان کو گومتی پور کی کونسلر رخسانہ گھانچی پر حملہ کرنے کے الزام میں احمدآباد پولس نے گرفتار کیا اور فی الحال الطاف خان پر رایوٹنگ کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ اور الطاف خان ریمانڈ پر ہیں۔ ایسے میں الطاف خان کے رشتہ دار اور محلے والوں نے اس معاملہ کو غلط طریقہ سے دکھانے کا الزام لگایا اور کہا کہ جس نے قبرستان سے گندگی دور کی اسے ہی پولس کیس میں پھنسا دیا گیا۔

After the arrest of Altaf Khan, local people demanded justice
الطاف خان کی گرفتاری کے بعد مقامی افراد نے کی انصاف کی مانگ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 5:20 PM IST

الطاف خان کی گرفتاری کے بعد مقامی افراد نے کی انصاف کی مانگ (ETV Bharat Urdu)

احمدآباد: چارتوڑا قبرستان کی صفائی کے لیے مہم چلانے والے الطاف خان کو پولیس نے مختلف الزامات کے تحت گرفتار کرلیا۔ الطاف خان کی گرفتاری کے بعد مقامی افراد نے انصاف کی مانگ کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ایسے میں الطاف خان کے علاقہ کی خواتین نے ہاتھوں میں بینر لے کر الطاف خان کو انصاف دو کی مانگ کی۔ اس الطاف خان کی بھتیجی رومانہ پٹھان نے کہا کہ جب الطاف خان احمد اباد کے چار توڑا قبرستان میں صفائی مہم کی شروعات نہیں کیے تھے تب کی کچھ تصاویر ہمارے سامنے ہیں۔ جس میں صاف توڑ سے نظر آرہا ہے کہ کس طریقہ سے قبرستان میں گندگی کا انبار پھیلا ہوا تھا وہاں جانور پالتے تھے بچے قبروں پر ٹوائلٹ کرتے تھے اور وہاں پانی بھر جاتا تھا بارش کے موسم میں تو لاشیں اوپر تیرنے لگتی تھیں۔ قبروں میں گڑھے پڑ جاتے تھے۔ وہاں لوگ طرح طرح کی گندگی کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

چارتوڑا قبرستان کو ہو رہی بے حرمتی سے بچانے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ - Chatora Graveyard Ahmedabad

بکری عید کے موقع پر وہاں پر جانور باندھے جاتے تھے۔ اس منظر کو الطاف خان نے دیکھا اور قوم کا ہمدرد بن کر انہوں نے چار توڑا قبرستان میں صفائی مہم کی شروعات کی اور اب اس کے بعد چار توڑا قبرستان کے رنگت بدل گئی ہے۔ وہاں گیٹ بھی بن گیا ہے اور وہاں پر گندگی بھی نہیں ہو رہی ہے اور جو ناجائز قبضہ کر کے وہاں پر رہ رہے تھے۔ انہیں بھی ہٹانے کا کام چل رہا ہے اور گزشتہ دنوں تین بار ان پر اٹیک ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے سیلف ڈیفنس میں کچھ حرکت کی۔ جس کا ویڈیو سی سی ٹی وی میں نظر آگیا اور انہیں غنڈہ بنا کر عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ الطاف خان کی گرفتاری ہوئی اور اس کا ساتھ سبھی نے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

چارتوڑا قبرستان میں بنے مکانات کو خالی کرنے کا حکم

وہیں اس معاملہ پر دوسری خواتین نے کہا کہ الطاف خان نے اپنی قوم کا درد دیکھتے ہوئے اور قبرستان میں ہو رہی بے حرمتی کو مدنظر رکھتے ہوئے صفائی مہم کی شروعات کی تھی۔ جس کا قبرستان میں کافی فائدہ پہنچا لیکن کچھ لوگوں نے اس کا غلط مطلب نکال کر الطاف خان کو پھنسا دیا ہے۔ اس کے لیے آج تمام خواتین اکٹھا ہو کر الطاف خان کو انصاف دینے کی مانگ کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.