یادگیر:ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں واقع سیٹزن لیگل اکاڈمی کی رکن رافیہ شیرین خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے ہر شہری کو قانونی معلومات ہونی چاہیے۔ اس سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی اور امن قائم ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ آج کل عوام کو بہت ساری جانکاری حاصل ہوتی ہیں لیکن اس ملک کے قانون سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہوتی۔ یہ افسوس کی بات ہے۔ قانون میں شہریوں کے حقوق بتائے گئے ہیں۔ ہر شہری کو یہ جاننے کی نہایت ضرورت ہے کہ قانون میں اس کے لیے کیا حقوق رکھے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو قانونی معلومات فراہم کرنے کے لیے سٹیزن لیگل اکیڈمی بہتر کام کر رہی ہے ہائی اسکول اور کالج سطح پر طلبہ و طالبات کو قانونی معلومات فراہم کرنے کی خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔
مسلم لڑکیوں میں قانونی تعلیم حاصل کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی شادیاں جلد کرائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اعلی تعلیم حاصل کرنے میں دشواری پیش اتی ہے جہاں تک دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ قانونی تعلیم کی بات ہے ہمارے معاشرے میں بہت ہی کم مسلم لڑکیاں قانونی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ مسلم معاشرے میں وکالت کو لے کر سنجیدگی نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عبدالمنان سیٹھ سے خصوصی گفتگو - interview with Abdul Manan Seth
ان کا مزید کہنا ہے کہ شعبہ وکالت سے متعلق معلومات نہ ہونے کے سبب مسلم معاشرے کی لڑکیوں میں قانونی تعلیم حاصل کرنے کا رجحان کم ہے ۔ ہائی اسکول سے ہی نصابی تعلیم میں قانونی معلومات پر ایک مضمون ہونا چاہیے جس سے بچوں کو بچپن ہی سے قانونی معلومات حاصل ہو سکے۔