ETV Bharat / state

تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے حج ہاوز کا دورہ کیا - محمد علی شبیر

Mohammed Ali Shabbir visited Haj House محمد علی شبیر نے حج ہاوز نامپلی کا دورہ کرکے گارڈن ویو بلڈنگ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بہت جلد اس بلڈنگ کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 9:37 PM IST

تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے حج ہاوز کا دورہ کیا

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے حج ہاوز کا دورہ کرکے گارڈن ویو بلڈنگ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے بتایا کہ وقف کی تمام جائیدادوں اور ان کے ریکارڈ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے اور اس سلسلہ میں بہت جلد ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ میں خالی آسامیاں بشمول 317 وقف انسپکٹرز کی آسامیاں مرحلہ وار ایک سال کے اندر پُر کی جائیں گی۔ شبیر علی نے کہا کہ تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے اور اسے صحیح مقام کیا جائے گا۔

انہوں نے سابق وزیراعلیٰ کے سی آر پر اردو اکیڈی اور اس کے کمپیوٹر مراکز و لائبریریز کو خاطر خواہ فنڈز نہ دیکر تباہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے اردو اکیڈیمی کو ناکارہ بنادیا تھا۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس حکومت اردو اکیڈیمی کو مضبوط بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی بہبود کا قلمدان خود وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے پاس ہے، اب وہ شخصی دلچسپی لیتے ہوئے تمام اسکیموں کو صحیح اندازمیں نافذ کریں گے۔ تمام محکموں کو وقت پر مطلوبہ فنڈز ملیں گے۔ محمد شبیر نے اس موقع پر اعلان کیا کہ بہت جلد گارڈن ویو بلڈنگ کے کاموں کا آغاز ہوجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.