ETV Bharat / state

مگدھ یونیورسیٹی میں پی ایچ ڈی کورس ورک کے لیے داخلوں کا آغاز - Magadha University - MAGADHA UNIVERSITY

مگدھ یونیورسیٹی میں پی ایچ ڈی ٹیسٹ آپنے بھی پاس کیا ہے تو تاخیر نہیں کریں، جلدی اپنے شعبہ سے رابطہ کریں کیونکہ یونیورسیٹی میں کورس ورک کے لیے کاغذات کا وریفیکشن شروع ہوگیا ہے۔ 6 ستمبر تک ہی یہ کاغذات کی جانچ ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2024, 12:48 PM IST

گیا : بہار کے گیا ضلع میں واقع بہار کی مگدھ یونیورسٹی نے ' پی ایچ ڈی سیشن 2021 کے کورس ورک' کے لیے حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ 30 اگست 2024 سے کاغذات کی تصدیق کا سلسلہ شروع ہوگا اور 6 ستمبر 2024 تک کاغذات کی جانچ ہوگی ، حالانکہ مگدھ یونیورسیٹی نے تاخیر سے پی ایچ ڈی کورس ورک میں داخلہ کے لئے کاروائی شروع کی ہے۔ سیشن 2021 میں پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ کے لیے فارم پر کیا گیا تھا اور امتحان ہونے کے بعد اب کورس ورک داخلہ کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

کاغذات کی جانچ کے بعد کورس ورک کے لئے باضابطہ داخلہ ہوگا، چھ ماہ کے کورس ورک کے بعد امتحان ہوگا اور اس میں کامیاب امیدواروں کو ریسرچ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ مگدھ یونیورسٹی کے قریب سبھی شعبوں نے داخلہ کے لئے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ 30 اگست سے اُردو شعبہ میں بھی داخلے کے لئے کاغذی کاروائی شروع ہوگئی ہے۔ مگدھ یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق امیدواروں کو اپنے متعلقہ شعبے کے دفتر میں کاغذات کی تصدیق کرانی ہے-

یہ بھی پڑھیں: مگدھ یونیورسیٹی میں اردو زبان میں غیر مسلم شعرا کی خدمات پر خصوصی پروگرام کا انعقاد

ان سرٹیفیکٹ اور کاغذات کی ہوگی جانچ
شعبہ اردو کی نوٹس کے تحت پی ایچ۔ڈی کورس ورک میں داخلہ کے لئے نوٹس میں درج دستاویزات درکار ہیں۔ جن میں داخلہ فارم ' جو یونیورسٹی کے کاؤنٹر سے لینا ہوگا ' دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو، داخلہ ٹیسٹ 2021 کا ایڈمٹ کارڈ، میٹرک سرٹیفیکٹ ، ایم اے مارک شیٹ اور سرٹیفیکٹ ، نیٹ اور جی آر ایف جو پاس ہیں اسکی مارک شیٹ، ذات سرٹیفیکٹ، ای ڈبلیو ایس سرٹیفیکٹ ، سی ایل سی اور یو ایل سی ' دوسری یونیورسٹی کے طلبا وطالبات کے لیے ' اور اگر کوئی امیدوار کسی ملازمت میں ہے تو اسکی این اؤ سی دینی ہوگی- درج شدہ دستاویزات کی زیروکس کاپی کے ساتھ اوریجنل کاپی ساتھ لے جانی ہوگی کیونکہ اوریجنل کاپی بھی شعبہ میں دیکھی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.