ETV Bharat / state

ادھیر رنجن چودھری نے نام لئے بغیر ٹی ایم سی پر انڈیا اتحاد کو کمزور بنانے کا الزام لگایا - Lok sabha Election

Adhir Ranjan Choudhary Reaction پردیش کانگریس کے صر اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ایم سی سے سوال کیا ہے کہ انڈیا اتحاد کو کمزوربنانے کی کوشش کس نے کی ۔انہوں نے کہاکہ جس نے کمزور بنانے کی کوشش کی وہ انڈیا اتحاد سے الگ ہے۔

ادھیر رنجن چودھری نے نام لئے بغیر ٹی ایم سی پر انڈیا اتحاد کو کمزور بنانے کا الزام لاگایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 8:36 PM IST

ادھیر رنجن چودھری نے نام لئے بغیر ٹی ایم سی پر انڈیا اتحاد کو کمزور بنانے کا الزام لگایا

کولکاتا:مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس کا نام لئے بغیر انڈیا اتحاد کو توڑنے کا براہ راست الزام لگایا۔آپ نے انڈیا اتحاد کو کمزور بنانے کے لئے پہلے آئی اور بعد میں واپس چلیں گئی۔تمام چیزیں عوام کے سامنے ہیں۔ کسی سے کچھ نہیں چھپا ہے۔

ادھیر چودھری نے کہاکہ اروند کیجریوال اور ہیمنت سورین نے انڈیا اتحاد کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کی اسی وجہ سے ان دونوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔دونوں آج جیل میں ہیں لیکن آپ کی کیا مجبوری تھی آپ انڈیااتحاد سے الگ ہو گئیں۔ کانگریس کے رہنما نے کہاکہ آپ خود کہتی ہیں کہ میں نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو نام دیا۔آپ نے پریس کانفرنس کے دوران یہ کہا تھا کہ راہل گاندھی ہمارا رہنما ہیں لیکن اچانک ایسا کیا ہوگیا،کیا مجبوری آگئی کہ انڈیا اتحاد سے الگ ہوگئیں.لکشمی بھنڈار کے نام پر غریب خواتین کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے 17 امیدواروں کا اعلان کیا - Congress candidate List

انہوں نے کہاکہ اگر انڈیا اتحاد اقتدار میں آتا ہے تو مغربی بنگال کی خواتین کے لئے خصوصی ترقیاتی اسکیم کا اعلان کیا جائے گا۔حکومت بے روزگار نوجوانوں کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ روزگار دیے گی ۔نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کے منصوبے پر کام کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.