اجمیر:1994 میں مشہور ڈاکو پھولن دیوی کی زندگی پر بنی بالی ووڈ فلم بینڈٹ کوین میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سیما بسواس اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دینے کے لئے پہنچی جہاں انہوں نے صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر پھول پیش کی اور دعا مانگی۔
خادم سید اظہر چشتی نے انہیں زیارت کروائی اور دربار کا تبرک پیش کیا جبکہ سید ذیشان چشتی نے دستار بندی کی۔ سید فیروز الدین چشتی نے اداکارہ کو خصوصی دعا سے نوازا۔ درگاہ زیارت کے بعد میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے اداکارہ سیما بسواس نے بتایا کہ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں ان کا خاندان بے حد عقیدت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ راجستھان میں فلمی شوٹنگ کے درمیان وقت نکال کر درگاہ حاضری دینے آئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وہ اپنی زندگی میں کامیابی، صحتیابی اور سکونیت کی دعا مانگی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ویب سیریز میں بہترین کردار ادا کر رہی ہیں اور مستقبل میں بھی خواجہ صاحب کے کرم سے بہت جلد بہترین کام ملنے کی انہیں امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ فلم اداکارہ ہما قریشی نے اجمیر شریف کی درگاہ میں حاضری دی - AJMER DARGAH
غور طلب ہے کہ سیما بسواس نے درجنوں فلموں میں اپنی اداکاری کی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اب ویب سیریز میں بھی بہترین کردار ادا کر رہی ہیں اور ساتھ ہی انہیں امید ہے کہ خواجہ صاحب کے کرم سے جلد ہی انہیں کاروبار میں ترقی اور کامیابی بھی حاصل ہوگی۔