ETV Bharat / state

اداکار پرکاش راج نے نام لیے بغیر وزیراعظم کی تنقید کی - اداکار پرکاش راج

Actor Prakash Raj: مشہور اداکار پرکاش راج نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عظیم ترین اداکار ہمارے ملک کے لیڈر ہیں جو لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں۔ 2019 کے مقابلے 2024 میں کچھ زیادہ ہی دیکھاوا ہو رہا ہے۔

اداکار پرکاش راج نے نام لئے بغیر وزیراعظم کی تنقید کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 2:27 PM IST

منگلورو (کرناٹک): ریاست کرناٹک کے منگلورو کے ٹھوکوٹو میں واقع یونٹی میدان میں ڈی وائی ایف آئی کی 12 ویں ریاستی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے سیاسی رہنما ملک کی آزادی کے لئے بھوک ہڑتال کرتے تھے لیکن حالات بدل گئے ہیں۔ موجودہ دور کے رہنما مندر کے افتتاح کے لیے بیان بازی کرتے ہیں۔

اداکار پرکاش راج نے کہا کہ ایک آدمی ایک دن میں پانچ مرتبہ لباس بدلتا ہے۔اس سے وعدوں پر کھرا اترنے کی امید کیسے کر سکتے ہیں۔لوگوں کو اب بہت کچھ سوچ سمجھ کر بولنے کی ضرورت ہے۔آج ایک اسٹیشن ماسٹر سے زیادہ سیاسی رہنما اسٹیشن پر جھنڈا لہراتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بطور ایک اداکار بولنا میری ذمہ داری ہے، جب مسائل ہوں تو مجھے آکر کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ جسم پر لگنے والی چوٹ خاموش رہنے سے بھی ٹھیک ہو سکتی ہے۔ لیکن ملک کو لگنے والی چوٹ پر ہم خاموش کیسے رہ سکتے ہیں۔ ایک فنکار کے خاموش رہنے کا مطلب یہ ایسا ہے جیسے پورا معاشرہ خاموش ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: دوارکا میں وزیراعظم مودی نے بحیرہ عرب میں غوطہ لگایا اور پوجا کی

پرکاش راج کے مطابق ملک میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے علاوہ کوئی اور نہیں ہے جو رام مندر، مسجد، ہندو ازم وغیرہ کی بات کرتاہے۔ملک میں ایک عجیب سیاست کا بول بالا ہے۔اس سیاست کی بنیاد پر عام لوگوں کی ترقی مشکل ہے۔ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے۔بے روزگار نوجوان پارلیمنٹ داخل ہوجاتے ہیں۔کسان سڑکوں پر ہیں۔آخر کیوں؟،لوگوں کو سوال کرنا چاہئے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے اور کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.