ETV Bharat / state

اداکار عادل علی خان درانی اور سومی خان کی اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری - Ajmer Sharif Dargah - AJMER SHARIF DARGAH

اداکار عادل خان درانی اور اداکارہ سومی خان اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی جہاں انہوں نے صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر اور پھول پیش کرتے ہوئے زندگی میں کامیابی کے لئے دعا مانگی۔

اداکار علی خان درانی اور سومی خان کی اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری
اداکار علی خان درانی اور سومی خان کی اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 7:10 PM IST

اجمیر:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور فلم انڈیسٹری کی ڈرامہ کوین راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی اور بگ باس 12 کی کنٹیسٹنٹ سومی خان شادی کے رشتے میں بندھنے کے بعد پہلی مرتبہ اجمیر شریف درگاہ حاضری دینے پہنچے.

انہوں نے اپنی زندگی میں کامیابی اور خوشیوں کی دعا مانگی.اس موقع پر دونوں ہی اداکاروں نے اپنی جانب سے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں چادر پوشی کی اور منت کا دھاگے بھی باندھے۔

اداکار علی خان درانی اور سومی خان کی اجمیرشریف کی درگاہ پر حاضری (etv bharat)

خواجہ صاحب کے آستانے میں حاضری دینے کے بعد عادل اور سومی خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اجمیر شریف درگاہ سے ان کی بے حد عقیدت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زندگی کی نئی شروعات کے لیے زندگی خوشیوں اور کامیابی کے لئے اجمیر شریف کی درگاہ پر دعا مانگنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ عادل اور سومی خان نے کہاکہ ویڈیو سانگ بھی بہت جلد منظر عام پر آنے والا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کئی پروجیکٹ پر دونوں ہی مل کر ساتھ کام کر رہے ہیں۔اس میں انہیں اور کامیابی حاصل ہوگی۔

یہ بھی پرھیں:راکھی ساونت کی شکایت پر پولیس نے ان کے شوہر عادل خان درانی کو گرفتار کیا

غور طلب ہے کہ عادل خان اور سومی خان نے اپنی شادی کی تقریب راجستھان کے جئے پور شہر میں اہتمام کیا۔یہی وجہ ہے کہ نئی زندگی کی شروعات خوشیوں سے ہو اس کے لیے حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں دعا کرنے پہنچے تھے۔ سومی خان بگ باس 12 کی کنٹیسٹنٹ بھی رہ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.