ممبئی کا ایسٹرن ایکسپریس فری وے جہاں بڑی گاڑی لے کر جانا سخت منع ہے۔ اس کے باوجود لوگ کچھ بڑی گاڑیوں والے لوگ بے خوف ہو کر ایکسپریس پر بڑی گاڑیاں لے کر جاتے ہیں جس سے بڑے حادثات پیش آنے کا خطرہ رہتا ہے۔ گذشتہ شب ایسٹرن ایکسپریس وے پر ہیوی وہیکل سامان کے ساتھ لیس ہو کر چلائی جا رہی تھی جس کے بعد یہاں پر موجود ستون سے ٹکرانے کے سبب ستون اکھڑ گیا۔ لیکن حیرانی اس بات کی ہے کہ اس ٹرک والے نے نہ تو اس حادثے کے بعد یہاں گاڑی روکی اور نہ ہی کوئی جانکاری پولیس کو دی۔
اس حادثے کے بعد دوسری کار جو یہاں سے گزر رہی تھی، وہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ گرے ہوئے ستون سے ٹکرا کر کار پوری طرح سے پلٹ گئی اور کار میں موجود لوگوں کو ہلکی چوٹ آئی۔ ان کا ہسپتال میں علاج کرایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرک پر بہت بھاری سامان لوڈ تھا جس کے سبب یہ واردات پیش آئی۔
مزید پڑھیں: کرناٹک: سابق سی ایم یدیورپا کے خلاف پاکسو کیس، جنسی ہراسانی کے الزامات
ایسٹرن ایکسپریس وے پر بڑی گاڑیاں ٹیمپو موٹر سائیکل ان سب کو لے کر سخت ہدایتیں دی گئی ہیں کہ وہ اس ہائی وے کا استعمال نہ کریں۔ پکڑے جانے پر ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جاتی ہے۔ لیکن رات کے وقت میں لوگ اس کا فائدہ اٹھا کر ہائی وے کا استعمال کر تے ہیں جس کے باعث اس طرح کے حادثات پیش آتے ہیں۔