ETV Bharat / state

اورنگ آباد کے قریب کنٹینر اور ٹرک کے بیچ حادثہ، 18 افراد زخمی - Accident in Aurangabad

Accident between truck and container near Aurangabad: کرناٹک سے سائی بابا کے درشن کے لیے آنے والے عقیدت مندوں سے بھری بس سے بیئر سے بھرے کنٹینر سے ٹکرا گئی، اس بس میں 60 مسافر سوار تھے، جن میں سے 18 مسافر معمولی زخمی ہوئے اور دیگر 4 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ غنیمت رہی کہ اس حادثہ میں جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Accident between truck and container near Aurangabad, 18 people injured
اورنگ آباد کے قریب کنٹینر اور ٹرک کے بیچ حادثہ، 18 افراد زخمی (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 1:58 PM IST

اورنگ آباد کے قریب کنٹینر اور ٹرک کے بیچ حادثہ، 18 افراد زخمی (ETV Bharat Urdu)

اورنگ آباد: شرڈی کے سائی بابا کے درشن کے لیے کرناٹک سے شرڈی جا رہے عقیدت مندوں سے بھری ایک پرائیویٹ ٹراویل بس اور کنٹینر کے درمیان حادثہ ہوا، جس میں بس ڈرائیور سمیت 18 لوگ زخمی ہو گئے۔ جس میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں اور انہیں اورنگ آباد کے گھاٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ پونے-اورنگ آباد ہائی وے پر واقع دھورےگاؤں شیوار میں پیش آیا، گنگاپور تعلقہ کے دھورےگاؤں شیوارا میں ایک سی این جی پمپ کے سامنے بیئر سے بھرا کنٹینر موڑ رہا تھا تو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس نے کنٹینر کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کرناٹک ٹراویلز کی بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر چکنا چور ہوگیا۔ اچھی بات یہ ہے کہ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

مالیگاؤں: کنٹینر اور ٹرک میں زبردست تصادم، دو افراد ہلاک

دیر رات ہوئے اس حادثہ میں لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی، بس حادثہ کے بعد لوگ ایک طرح سے ڈر گئے تھے، اور انہیں سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کریں تو کیا کریں، لیکن جو لوگ زخمی ہوئے انہیں فوری طور پر اورنگ آباد کے سرکاری اسپتال گھاٹی میں علاج کی غرض سے پہنچایا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے ہنگامی حالات کو دیکھتے ہوئے مریضوں کا فوری طور پر علاج کیا۔ ایک طرح سے اسپتال کا وارڈ حادثہ سے آئے زخمیوں سے بھر گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر آئے زخمیوں کو دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیران ہو گئے لیکن سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں نے دیر رات میں ہی زخمی مریضوں کا علاج کیا، واضح رہے کہ اکثر رات کے وقت اورنگ آباد پونے راستے پر حادثات ہوتے رہتے ہیں، کیونکہ ٹراویل بس ڈرائیور بے تحاشہ رفتار کے ساتھ گاڑیوں کو دوڑاتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں گاڑی کو کنٹرول کرنے میں کافی مشکل ہوتی ہے، اور اس طرح کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.