ممبئی:رکن اسمبلی اور ایس پی کے سنئیر رہنما ابوعاصم اعظمی نے حج ہاؤس کا دورہ کرتے ہوئے حجاج کرام کی دشواریوں کو دور کرنے کا مطالبہ سی ای او حج کمیٹی لیاقت علی آفاقی سے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو ممبئی بین الاقوامی ائیرپورٹ سے لے کر حج ہاؤس تک لے جانے اور ان کے قیام کا بہتر انتظام کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی سڑکوں کو رہنے کو مجبور حجاج کے رشتہ داروں کے لئے بھی ضروری انتظامات کئے جائیں ۔ حجاج کرام نے رشتہ داروں کے لئے کوئی بھی نظم نہیں کیا ہے اس لئے چلچلاتی دھوپ میں حجاج کرام کے رشتہ دار رہنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھئ پڑھیں:سلمانوں کو سرکاری اسکیمات کے لئے اپنے دستاویزات مکمل کرنا ضروری، ابوعاصم اعظمی
رکن اسمبلی اور ایس پی کے رہنما ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا حجاج کرام کا خیال رکھیں اعظمی نے بین الاقوامی ائیرپورٹ لے جاتے وقت حجاج کرام کے قافلہ کے تاخیر سے پہنچنے کے سبب فلائٹ کی روانگی اور منسوخی پر بھی تفصیل طلب کی ۔اس پر حج کمیٹی نے بتایا کہ ان تمام حجاج کو دوسری فلائٹ سے مکہ معظمہ بھیج دیا گیا ہے اعظمی کو سی ای او لیاقت آفاقی نے حج کے انتظامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے درپیش مسائل کرنے کا یقین دلایا ۔