ETV Bharat / state

ابھیشیک بنرجی اساتذہ تقرری گھوٹالے پر ہائی کورٹ کے فیصلے پر خاموش - SSC Recruitment Scam In Bengal - SSC RECRUITMENT SCAM IN BENGAL

کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس دیبانشو باسک کی ڈویژن بنچ نے بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں تقریباً 26ہزار اساتذہ کی نوکریوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے شمالی بنگال کے مٹیگارا-نکسل باڑی میں جلسہ عام سے خطاب کیا مگر اس فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ابھیشیک بنرجی اساتذہ تقرری گھوٹالے پر ہائی کورٹ کے فیصلے پر خاموش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 2:19 PM IST

کولکاتا:رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی منگل کو دارجلنگ لوک سبھا مہم سے خطاب کر رہے تھے، ممتا قریب میںہی بیر بھوم لوک سبھا کے تراپیٹھ سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہاکہ بی جے پی کی وجہ سے 26 ہزار اساتذہ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔اب ان اساتذہ سے کہا جارہا ہے کہ 8سالوں کی تنخواہ سود کے ساتھ چار ہفتوںمیں واپس کریں ۔

ابھیشیک بنرجی نے اس مسئلے پر کچھ بھی بولنے کے بجائے اپنی تقریر میںمرکز کی محرومی اور ریاستی حکومت کی ترقیاتی کام کاج کا جائزہ پیش کیا۔ابھیشیک بنرجی نے اس معاملے پر کچھ کیوں نہیں کہا،اس پر ترنمول کانگریس میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

سیاسی تجزیہ نگار کے مطابق یہ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کے درمیان باہمی بات چیت کا نتیجہ ہے۔ کیوں کہ ہائی کورٹ نے سرکاری نوکریوں کی بھرتی پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ ممتا بنرجی وزیر اعلیٰ ہیں اس لئے پر جواب دے رہی ہیں۔انہوں نے نوکریوں سے محروم ہوگئے افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام بھی دیا۔ ممتا پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ ریاستی حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔ دوسری طرف،ابھیشیک بنرجی پارٹی تنظیم اور کارکنان کو دیکھتے ہیں۔ حکومت میں ان کا کوئی عوامی کردار نہیں ہے۔ نتیجتاً وہ حکومتی امور سے دور ہیں۔ اس لیے ابھیشیک بنرجی صرف ریاستی مسائل اور ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

دارجلنگ میں دوسرے مرحلے میں اگلے جمعہ 26 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔ یہ سیٹ گزشتہ 15 سالوں سے بی جے پی کے پاس ہے۔ ابھیشیک نے منگل کی میٹنگ سے کہاکہ آپ نے دارجلنگ میں تمام پارٹیوں کو موقع دیا ہے۔ لیکن کسی نے کچھ نہیں کیا۔ میں آپ سے پانچ سال نہیں لوں گا۔ اگر میں دو سال میں کام نہیں کر سکا تو آپ 2026 کے اسمبلی انتخابات میںہمیں ہرادینا۔

یہ بھی پڑھیں:اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کی نوکری کے بعد اسکول کا کیا ہوگا: ممتا بنرجی - CM Mamata Banerjee Reaction

انہوں نے کہا کہ میں ہوا میں بات نہیں کرتا۔ میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ جن تین حلقوں میں پہلے مرحلے میں پولنگ ہوئی وہاں کے لوگ بنگال اپوزیشن کے گھروں میں گھس گئے اور سرجیکل اسٹرائیک کی۔ آنے والے دنوں میں سرجیکل اسٹرائیک کے ذمہ دار آپ ہیں۔میں دوسرے راؤنڈ میں اپنا کندھا توڑ دوں گا۔ تیسرے چکر میں کمر توڑ دوں گا، چوتھے چکر میں ہاتھ توڑوں گا، پانچویں دور میں ٹانگیں توڑوں گا اور آخر میں ہری، ہری بول کہوں گا۔یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.