ETV Bharat / state

عبدالستار کو اورنگ آباد ضلع کا رابطہ وزیر نامزد کیا گیا - Aurangabad - AURANGABAD

مہاراشٹر ریاست کے اقلیتی وزیر عبدالستار کو اورنگ آباد ضلع کا نیا رابطہ وزیر نامزد کیا گیا، جس کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں عبدالستار کے حامیوں نے جشن منایا، واضح رہے کہ اورنگ آباد پارلیمانی انتخابات میں سابق ریاستی وزیر و اورنگ آباد رابطہ وزیر سندی پان بھومرے نے جیت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنے رکن اسمبلی سے استعفی دیا،وزیراعلی ایکناتھ شندے نے عبدالستار کو ذمہ داری سونپی ہے۔

عبدالستار کو اورنگ آباد ضلع کے رابطہ وزیر نامزد کیا گیا
عبدالستار کو اورنگ آباد ضلع کے رابطہ وزیر نامزد کیا گیا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 26, 2024, 10:13 AM IST

ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور و ترقیات عبدالستار کو اورنگ آباد ضلع کا نیا رابطہ وزیر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ نامزدگی شندے شیوسینا پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران کی جانب سے کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عبدالستار ہنگولی کے رابطہ وزیر بھی ہے۔ اسمبلی الیکشن کو دیکھتے ہوئے ان پر یہ ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔ اس طرح کے چرچے عام ہے۔ تفصیل کے مطابق اورنگ آباد کے رابطہ وزیر سند پان بھومرے حال ہی میں پارلیمانی الیکشن چندر کان کھرے اور ایم ائی ایم کے امتیاز جلیل کو شکست دے کر اورنگ اباد کے نئے پارلیمان منتخب ہوئے رکن پارلیمان منتخب ہونے پر انہوں نے ایم ایل اے کے عہدے سے استعفا دے دیا تھا، لیکن اب تک اورنگ آباد ضلع کے رابطہ وزیر کے عہدے سے استعفی نہیں دیا تھا، اب انہوں نے اورنگ آباد ضلع کے رابطہ وزیر سے بھی استعفی دے دیا ہے، جس پر وزیراعلی ایکناتھ شندے نے اورنگ آباد کے رابطہ وزیر کی ذمہ داری وزیر عبدالستار کے سپرد کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پونے میں موسلادھار بارش سے تباہی، ممبئی میں شدید بارش کا الرٹ جاری، ندیوں اور ڈیموں کے سطح آب میں اضافہ

اقلیتی ترقی کے وزیر عبد الستار کا جیسے ہی اورنگ آباد ضلع کے سرپرست وزیر کے طور پر تقرری کا اعلان کیا گیا، شیوسینا کے کارکنوں نے سلوڑ میں واقع شیو سینا بھون میں خوشی کا اظہار کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں کارکنوں نے ایک دوسرے پر لڈو پیڑے بانٹ کر خوشی کا اظہار کیا۔ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کی جئے، وزیر اعلیٰ ایکناتھ راؤ شندے، وزیر عبد الستار زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.