ETV Bharat / state

27 برس بعد گمشدہ شخص کو اہل خانہ سے ملانے والے عباس بھائی - Missing Case in Mumbai

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 6, 2024, 10:50 PM IST

ریاست مدھیہ کے اندور کے ایک شخص سے ممبئی میں 27 سال بعد اس کے گھر والے اچانک اس سے ملنے پہنچے۔ اور دونوں ہی آبدیدہ ہوگئے اور اس کے گھر والوں کو ملانے والے بائیکلہ میں ایک ہوٹل مالک عباس بھائی ہیں جنہوں نے اپنی ہوٹل کے مینیجر سے اس کے اہل خانہ کو ملوایا۔

27 برس بعد گمشدہ شخص کو اہل خانہ سے ملانے والے عباس بھائی
27 برس بعد گمشدہ شخص کو اہل خانہ سے ملانے والے عباس بھائی (Etv bharat)

ممبئی: آج سے 27 برس قبل اندور کے رہنے والے راجیندر سنگھ شیخاوت نے گھر کے معمولی جھگڑے کے سبب بھاگ کر ممبئی آئے۔ ابتداء میں چھوٹی موٹی ملازمت کی اور آج بائیکلہ علاقے کی ایک ہوٹل میں مینیجر کے عہدے پر فائز ہیں۔ آج ان کی عمر 47 برس ہے اور ممبئی کے بائیکلہ علاقے میں موجود ہوٹل میں ملازمت کرتے ہیں۔ لیکن آج 27 برس بعد یہ اپنے اہل خانہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے 20 برس کی عمر میں اپنے آبائی وطن اندور سے معمولی جھگڑے کے سبب ممبئی بھاگ کر آ گئے تھے۔ ممبئی کے متعد ہوٹل میں ملازمت کی اس طرح سے 27 برس تک ممبئی میں ہی رہے اور کبھی بھی اپنے گھر کا رخ نہیں کیا۔

اس بات کی جانکاری جب ہوٹل کے مالک عباس کڈیوال اور اُن کے دوست عمر کو ہوئی تو اُنہوں نے راجیندر کے آبائی وطن کے بارے میں تفتیش کی اور اُن کے اہل خانہ سے رابطہ قائم کیا۔ اہل خانہ کو جیسے ہی اس کی جانکاری ہوئی وہ بلا تاخیر راجیندر سنگھ شیخاوت سے ملنے ممبئی پہنچ گئے۔ اپنے اہل خانہ کو اپنی آنکھوں کا سامنے دیکھ کر اُنہیں یقین نہیں آرہا تھا اور کچھ ایسی ہی حالات تھی اُنکے اہل خانہ کی۔ کیونکہ اُنہوں نے راجیندر سنگھ شیخاوت کو لیکر آغاز میں تلاش کی لیکن بعد میں امید ہی چھوڑ دی۔

ہوٹل مالک عباس بھائی کہتے ہیں کہ ہمیں جیسے ہی اس بات کی جانکاری ہوئی تو ہم نے سوچا کی کیوں نہ انہیں ان کے گھر والوں سے ملایا جائے ہم نے اندور کے اس علاقے کا پتہ نکالا جہاں کے یہ رہنے والے ہیں اور پھر دوسرے لوگوں کی مدد سے ان کے گھر والوں کو اس کی اطلاع کر دی۔ جس کے بعد وہ ممبئی آئے اور انہیں اپنے ہمراہ لے گئے۔ بچھڑوں کو ملانے کی یہ پہل اب ہر سو موضوع بحث ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.