ETV Bharat / state

عباس انصاری کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، تین دن کے لیے غازی پور رہیں گے - Abbas Ansari Gets Releif

Abbas Ansari Releif From Supreme Courtمختار انصاری کے بیٹے اور رکن اسمبلی عباس انصاری کو والد کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کے لیے سپریم کورٹ نے جیل سے باہر آنے کی اجازت دے دی ہے آج منگل کو یعنی 9 اپریل 2024 کے شام کو 5 بجے سے پہلے انہیں بذریعے سڑک کاس گنج جیل سے غازی پور کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

عباس انصاری کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت
عباس انصاری کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 5:54 PM IST

لکھنو:عباس انصاری کو 11 اور 12 اپریل کو جیل میں اہل خانہ سے ملنے کی منظوری رہے گی۔ 13 اپریل کو انہیں واپس کاسگنج جیل لایا جائے گا۔ 11 یا 12 اپریل کو اگر کوئی مذہبی پروگرام ہو گا تو عباس انصاری اس میں بھی شامل ہو سکیں گے ۔اس کے لیے انہیں غازی پور جیل سے باہر آنے کی اجازت ہوگی۔ اس دوران عباس انصاری میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیں گے۔

جیل میں قید سیاسی رہنما و سابق رکن اسمبلی مرحوم مختار انصاری کی 28 مارچ کی شام کو دل کا دورہ پڑھنے سے باندہ ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا ڈی جیل ایس این سابت کے بیان کے مطابق مختار انصاری رمضان کے دوران روزہ رکھ رہے تھے۔ روزہ کھولنے کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی تھی حالانکہ مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری کا دعوی ہے کہ انہیں سلو پوائزن دھیما زہر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مختارانصاری کی موت کے معاملے میں جیل کے جیلر کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم - Mukhtar Ansaris Death

ایسے ہی دعوی مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری نے بھی کیا ہے مگر افسران نے ان الزاموں کو سرے سے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ 30 مارچ کو سابق رکن اسمبلی کی لاش غازی پور ضلع کے آبائی وطن یوسف پر محمد آباد کے قریب کالی باغ میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔ مختار انصاری کے جنازے میں کثیر تعداد میں لوگ شامل ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.