ETV Bharat / state

سواتی مالیوال نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، سیاست میں خواتین کی شراکت داری پر دیا زور - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا ایم پی سواتی مالیوال نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد ووٹروں پر زور دیا کہ وہ باہر آئیں اور اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں خواتین کی شمولیت بہت ضروری ہے۔

سواتی مالیوال نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، سیاست میں خواتین کی شراکت داری پر دیا زور
سواتی مالیوال نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، سیاست میں خواتین کی شراکت داری پر دیا زور (تصویر: اے این آئی)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 11:53 AM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا ایم پی سواتی مالیوال نے لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے دہلی کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔

دہلی کے پولنگ مرکز پر اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد، عآپ ایم پی نے کہا کہ، "یہ جمہوریت کے لیے بہت بڑا دن ہے۔ میں ہر کسی سے، خاص طور پر خواتین سے اپیل کرنا چاہتی ہوں کہ وہ باہر آئیں اور اپنا ووٹ ڈالیں۔"

مالیوال نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ’’بھارت میں سیاست میں خواتین کی شراکت داری بہت اہم ہے۔

واضح رہے، سواتی مالیوال اور عآپ میں اختلافات ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ سواتی مالیوال نے اروند کیجریوال کے پی اے پر ببھو کمار پر بدسلوکی اور ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔ جس کے بعد ببھو کمار پولیس تحویل میں ہیں۔ کیجریوال اور عآپ کے سینئر لیڈروں نے سواتی مالیوال پر جھوٹے الزامات لگانے اور بی جے پی کے اشارے پر کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔

دارالحکومت دہلی کے سبھی سات لوک سبھا حلقوں میں ہفتہ کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ یہ حلقے نئی دہلی، شمال مشرقی دہلی، مشرقی دہلی، مغربی دہلی، جنوبی دہلی، شمال مغربی دہلی اور چاندنی چوک ہیں۔

جاری لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے ہفتہ کی صبح چھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے 58 پارلیمانی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی۔

ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں بہار کی آٹھ سیٹیں، ہریانہ کی تمام 10 سیٹیں، جموں و کشمیر کی ایک سیٹ، جھارکھنڈ کی چار، دہلی کی تمام سات سیٹیں، اڈیشہ کی چھ، اتر پردیش کی 14 اور مغربی بنگال کی آٹھ سیٹیں شامل ہیں۔ . کل 889 امیدوار میدان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.