اجمیر:عام آدمی پارٹی کے قومی رہنما اور قومی شاعر شہناز ہندوستانی اجمیر پہنچے جہاں انہوں نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر چادر چڑھائی اور اپنی پارٹی کے سربراہ اور وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائی اور دہلی میں عوام کو پانی کی قلت ست جلد سے جلد نجات کے لئے دعا مانگی ۔
اس سے قبل خادم سید شاکر علی چشتی نے انہیں درگاہ پر زیارت کروائی اور انہیں دستار بندی (تبرک) پیش کی۔ اس موقع پر اجمیر سے تعلق رکھنے والے عاپ کے رہنما ریاض منصوری بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہناز ہندوستانی نے کہا کہ دہلی کے وزیر آبی آتشی سنگھ 21 جون بروز جمعہ سے دہلی میں پانی کے بحران کے خاتمے کے لئے غیر معینہ مدت کے لئے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں ہیں۔ان کی صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔
شہناز ہندوستانی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے لوگ گندی سیاست کے تحت دہلی میں کئی جگہوں پر پائپ لائنوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ محکمہ آبی حکام پر حملہ بھی کر رہے ہیں۔منظم سازش کے تحت دہلی میں پانی کا بحران پیدا کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی یہ سب کچھ اس لئے کر رہی ہے کہ دہلی میں چند ماہ بعد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ وہ دہلی میں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں ہے ۔اسہ مقصد کے تحت گزشتہ 10 برسوں سے عاپ کی قیادت والی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش میں مصروف ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کی اجمیر درگاہ پر حاضری
شہناز ہندوستانی نے بتایا کہ آئینی، سیاسی، ریاستی اور انتظامی کام وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی مرضی کے مطابق ہوں گے جہاں تک ایمان کا تعلق ہے، حضرت خواجہ غریب نواز صاحب کے در پر دعا کرنے سے سب کچھ آسان ہو جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ آج وہ بہن آتیشی سنگھ کی صحت اور اروند کیجریوال کی جلد ضمانت کے لئے دعا مانگی۔