نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے کانگریس کے ساتھ کو لے کر اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی دہلی میں اکیلے اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑے گی۔
اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ عام آدمی پارٹی دہلی میں اپنی طاقت پر الیکشن لڑے گی۔ کانگریس کے ساتھ کسی قسم کے اتحاد کا امکان نہیں ہے۔
Aam aadmi party will be fighting this election on its own strength in Delhi. There is no possibility of any alliance with congress. https://t.co/NgDUgQ8RDo
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) December 11, 2024
اس سے قبل منگل کو شرد پنوار کی قیادت میں انڈیا اتحاد کا ایک اجلاس ہوا جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ کانگریس اور عآپ کے درمیان اتحاد ہوسکتا ہے لیکن آج اروند کیجریوال نے ایک بار پھر اپنا موقف واضح کردیا کہ عآپ دہلی اسمبلی انتخابات میں اکیلے ہی لڑے گی۔ کانگریس کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اس سے قبل عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کی افواہیں شروع ہو گئی تھیں۔ ذرائع کے حوالے سے ایسی خبریں آ رہی تھیں کہ دہلی میں کانگریس-عآپ اتحاد کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اور کانگریس لیڈر شرد پنوار ان کے گھر پہنچے۔ جس کے بعد اتحاد کی خبروں نے مزید زور پکڑ لیا۔ آج صبح ایک بار پھر یہ قیاس لگایا جا رہا تھا کہ دہلی کی لڑائی میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے کانگریس-عآپ ہاتھ ملانے جا رہے ہیں۔ لیکن اروند کیجریوال نے ایکس پر دو ٹوک لکھا اور کہا کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیجریوال کا آٹو ڈرائیوروں کے لئے بڑا اعلان کیا، بچوں کی تعلیم اور بیٹی کی شادی کے ساتھ دی 5 گارنٹی
آپ کو بتا دیں کہ عام آدمی پارٹی نے اب تک دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی دو فہرستیں جاری کی ہیں۔ پہلی فہرست میں پارٹی نے 11 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ دوسری فہرست میں پیر کو 20 نشستوں کے امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔ عام آدمی پارٹی دہلی میں بھرپور طریقے سے انتخابی مہم میں مصروف ہے۔ پارٹی سربراہ اروند کیجریوال خود لوگوں کے درمیان جا کر ان کی خیریت جان رہے ہیں۔ وہیں بی جے پی والے اروند کیجریوال کو گھیرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ماہر تعلیم اور موٹیویشنل اسپیکر اودھ اوجھا عآپ میں ہوئے شامل، جانیے کون ہیں اودھ اوجھا؟