اجمیر:عام آدمی پارٹی کے اسٹار کمپینر شہناز ہندوستانی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ اجمیر شریف کی درگاہ پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اپنے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ درگاہ پر حاضری دی۔
اس موقع پر شہناز ہندوستانی نے صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر عقیدہ کی چادر اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر انڈیا اتحاد اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کی مشکلات کو دور کرنے اور کامیابی کی راہ مزید ہموار کرنے کی دعا مانگی گئی۔
اجمیر یف کی درگاہ کے خادم سید شاکر علی چشتی نے عام آدمی پارٹی کے رہنماوں کو زیارت کرائی۔اس موقع پر دستاربندی اور تبرک پیش کیا گیا۔ شہناز ہندوستانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ایک آمرانہ حکومت ہے اور 4 جون کو ووٹوں کی گنتی کے نتائج کے بعد ان کی رخصتی یقینی ہو جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس برسوں کے دوران بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک اور غریب عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس پارٹی کو زیادہ تک اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
یہ بھی پہڑھیں:کچھ دیر میں جاری کئے جائیں گے ایگزٹ پول، لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس ای ٹی وی بھارت پر دستیاب ہوں گی
انہوں نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کے لیے دعا بھی کی اور انتخابات میں عوام کی حمایت ملنے پر خواجہ غریب نواز کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ شہناز ہندوستانی کا خیال ہے کہ انڈیا اتحاد کا وزیراعظم بنے گا۔