ETV Bharat / state

میرٹھ میں عام آدمی پارٹی کا احتجاج - Aam Aadmi Party Protest

میرٹھ میں آج عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے مختلف قسم کی سبزیاں لیکریوگی حکومت کے خلاف ضلع کلکٹریٹ آفس پر زبردست مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یوگی حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا ورنہ تحریک چلائیں گے۔

میرٹھ میں عام آدمی پارٹی کا احتجاج
میرٹھ میں عام آدمی پارٹی کا احتجاج (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 5:23 PM IST

Updated : Jul 20, 2024, 5:46 PM IST

میرٹھ: 22 جولائی سے مغربی اتر پردیش اور اترا کھنڈ میں شروع ہو رہی کانوڑ یاترا کے پیش نظر یوگی حکومت نے ایک فرمان جاری کیا جس میں سڑکوں کے کنارے ہوٹل ،ریستوران کے مالکان اور دکانداروں کو اپنی اپنی دکانوں کے سامنے اپنا نام لکھنا ہے۔ کانوڑ یاترا کے راستوں پر پڑنے والی دکانوں اور وہاں کام کرنے والے تمام ملازمین کی پہچان بتانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

میرٹھ میں عام آدمی پارٹی کا احتجاج (etv bharat)

اس کے ساتھ ٹھیلوں پر پھل اور سبزیاں فروخت کرنے والے دکانداروں کو اپنا نام پہچان لکھنی ہوگی تاکہ شیو بھگتو کو راستے کے دوران کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ وہیں یوگی حکومت کی اس ہدایت پر اب سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے اپنا ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس طرح کی ہدایت کو ملک میں منافرت پیدا کرنے والا بتایا۔

آج میرٹھ میں ضلع کلکٹریٹ آفس پر عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے انوکھے انداز میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کانوڑ یاترا میں شیو بھگتو کے نام پر ہوگی سرکار پارلیمانی انتخابات میں اپنی ہار کو بھلانا چاہتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ اب پوری طرح سے ہندو اور مسلمان کے درمیان خلا بنانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کانوڑ یاترا فرمان: ہندوستانی مسلمانوں سے نفرت کی انتہا، اسد الدین اویسی -

عام آدمی پارٹی کے رہنماوں کامزید کہنا تھا کہ اسی کے بہانے بی جے پی گزشتہ دنوں ہوئے پارلیمانی انتخابات میںملی شکست کو بھلانے کی کوشش کر رہی ہے،اسے یہ بھی سمجھ میں آچکا ہے کہ اگلے انتخابات میں بھی اس کی شکست یقینی ہے۔

Last Updated : Jul 20, 2024, 5:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.