ETV Bharat / state

سنجولی میں احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کا ویڈیو آیا منظر عام پر، سوشل میڈیا پر وائرل - Sanjauli stone pelting video - SANJAULI STONE PELTING VIDEO

سنجولی میں مسجد کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ اس پتھراؤ کے دوران چھ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ اب اس پتھراؤ کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ پولیس نے پتھراؤ کرنے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

سنجولی میں احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کا ویڈیو آیا منظر عام پر
سنجولی میں احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کا ویڈیو آیا منظر عام پر (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2024, 7:59 PM IST

شملہ: سنجولی میں بدھ کو غیر قانونی مسجد کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں تھیں۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا تھا۔ پولیس پر پتھراؤ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں کچھ مظاہرین سڑک کے کنارے گرے ہوئے پتھروں کو اٹھا کر مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

سنجولی میں احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کا ویڈیو آیا منظر عام پر (ETV Bharat)

یہ ویڈیو سنجولی کی مسجد سے تقریباً 70 سے 80 میٹر کے فاصلے پر کی ہے، جہاں دو بار پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی اور پولیس کو مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے ہلکی طاقت کا استعمال کرنا پڑا تھا۔ مظاہرین کی طرف سے یہ پتھراؤ اس وقت کیا گیا جب مظاہرین ڈھلی ٹنل کی رکاوٹ کو توڑ کر سنجولی کی طرف بڑھ رہے تھے۔ ایس بی آئی بینک کے سامنے پولیس نے جیسے ہی انہیں روکنے کی کوشش کی تو کچھ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا۔ یہ واقعہ وہاں کی ایک دکان میں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا تھا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو کی بنیاد پر شملہ پولیس اب پتھراؤ کرنے والوں کی شناخت میں مصروف ہے۔ اس پتھراؤ سے چھ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ خاتون کانسٹیبل کی ٹانگ فریکچر ہوگئی تھی۔ وہ اب بھی آئی جی ایم سی میں زیر علاج ہے۔ اس معاملے میں شملہ پولیس نے اب تک آٹھ ایف آئی آر درج کی ہیں۔

11 ستمبر کو سنجولی میں دفعہ 163 نافذ تھی۔ مظاہرین نے رکاوٹیں توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ پولس اس پورے معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے مظاہرے کے دوران ڈرون سے فوٹوگرافی بھی کی ہے۔ اس پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ کئی پولیس اہلکاروں کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔ اس معاملے میں قانون کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.