ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں منشیات پر قابو پانے کے لیے علیٰحدہ سیل کی ضرورت: مفتی اسماعیل - Drug Dealers

مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے ایوان اسمبلی میں مالیگاؤں میں منشیات کی خریدو فروخت کو لے کر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مالیگاؤں میں اینٹی نارکوٹکس سیل کی شاخ قائم کی جائے تاکہ علاقے میں منشیات کا گورکھ دھندہ کرنے والوں پر لگام کسا جاسکے۔

A separate cell is needed to control narcotics in Malegaon: Mufti Ismail
مالیگاؤں میں نشه آور اشیاء پر قابو پانے کے لیے ایک الگ سیل کی ضرورت ہے: مفتی اسماعیل (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 4:32 PM IST

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر سے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے مالیگاؤں میں نشه آور اشیاء پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت سے ایک الگ سیل کے قیام کا مطالبہ کیا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مفتی اسماعیل نے کہا کہ الفرا زولم نام کی یہ ٹیبلٹ جسے کھانے کے بعد اس کے عادی افراد کے سر پر جنون سا سور ہو جاتا ہے۔ جس کے بعد وہ کسی بھی جرم میں ملوث ہوجاتے ہیں۔ اسے مالیگاؤں میں کتا گولی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ منشیات کے عادی افراد اس کا بڑے پیمانے پر استعمال کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Drug Dealers in Mumbai : ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ ناگپاڑہ میں منشیات کی خرید و فروخت کھلے عام

مفتی اسماعیل نے کہ ناسک میں محکمۂ فوڈ اینڈ ڈرگ ڈپارٹمنٹ ہے لیکن مالیگاؤں جہاں کی آبادی 10 لاکھ کے آس پاس ہے یہاں ایسا کوئی محکمہ نہیں ہے جو ان کے خلاف کارروائی کر سکے۔ مقامی پولیس کی تعداد اس آبادی والے علاقے میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکافی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اب مالیگاؤں کارپوریشن میں 10 لاکھ کی آبادی ریکارڈ کی گئی ہے اس لیے اسے اب کمشنریٹ میں شامل کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ ساؤتھ ممبئی کی گنجان آبادی والی جگہیں بھی منشیات کے زیر سایہ پوری طرح کی زد میں آچکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان علاقوں میں بھی منشیات کھلے عام فروخت کی جاتی ہیں۔ ممبئی کے دو ٹانکی علاقے سے ای ٹی وی بھارت کو کچھ ویڈیوز موصول ہوئی تھی، ان ویڈیوز میں چھوٹا سونا پور علاقے میں منشیات جیسی اشیاء بے خوف ہو کر بیچی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.