بنگلور: کرناٹک کے ضلع بنگلورو میں حسین دین ہدایت کی کشتی ہیں، حسین نے دین حق کی بقا کے لئے قربانیاں پیش کیں، حسین کا کربلا ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا جذبہ اور ظالم کو نست و نابود کرنے کا حوصلہ عطا کرتا ہے اور یقینی طور پر حق آچکا ہے۔ لہذا بلا شبہ باطل کو فنا ہونا ہے کے نعروں کے ساتھ بنگلور میں ادارہ فیض السلام کے بینر تلے، فرزندنان توحید کی جانب سے ایک پر امن جلوس کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہندو و کرسچن برادان نے بھی بڑھ چرھ کر شرکت کی اور اس موقع پر سبھی نے امام حسین کی قربانیوں کو یاد کیا اور کہا کہ امن کے قیام کے لئے دور حاضر کے یزیدیت و باطل قوتوں کے خلاف ہم سبھی کو جدوجہد کرنا ہوگا۔
اس موقع پر شانتی نگر بنگلورو کے مقننہ اور ایم ایل اے نے کہا کہ ہم سب کو اپنی زندگی کے تمام معاملات میں حسین کے راستے پر چلنا ہے۔
مزید پڑھیں:غم حسین: کرتی رہے گی پیش شہادت حسینؑ کی، دیکھیں ویڈیو - Karbala Muharram Shayari
محرم کے موقع پر ہونے والی بڑی ریلی میں شامل ہونے والے ہندو اور عیسائی دوستوں نے مسلمان بھائیوں کی طرف سے ان کی دعوت پر خوشی کا اظہار کیا اور عام لوگوں سے نفرت کو دور کرنے اور اردگرد کے ہر فرد کے ساتھ ہاتھ ملانے اور معاشرے میں امن اور ہم آہنگی پھیلانے کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔