ETV Bharat / state

گیا: بہار ایس ٹی ایف کی مدد سے کافی مقدار میں اسلحہ برآمد - Crime Incident in Gaya - CRIME INCIDENT IN GAYA

گیا پولیس اور ایس ٹی ایف کی بڑی کاروائی میں اسلحہ برآمد ہوا۔ اسلحہ تسکر چاکند تھانہ علاقے میں واقع چاتر گھاٹ قبرستان کے پاس اسلحہ فیکٹری چلاتے تھے جہاں سے اسلحوں کی سپلائی ہوتی تھی۔

Crime Incident in Gaya
Crime Incident in Gaya (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 10:45 PM IST

گیا: بہار ایس ٹی ایف اور گیا پولیس نے ریاست میں بڑی کاروائی کی ہے۔ ایس ٹی ایف نے گیا ضلع کے علاوہ سارن ضلع اور گوپال گنج ضلع کے انعامی اسلحہ تسکروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے علاوہ اور سات بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گیا ضلع میں کی گئی کاروائی میں گرفتار شدہ لوگوں کے پاس سے آٹومیٹک پسٹل، دیسی طمنچہ، رائفل، 256 زندہ کارتوس اور اسلحہ بنانے کے سامان برآمد کیے ہیں۔

گیا کے ایڈیشنل ایس پی مہم انور علی اور ڈی ایس پی لاء اینڈ آر ڈر نے بتایا کہ خُفیہ اطلاع ملی تھی کہ گیا ضلع میں منی گن فیکٹری چل رہی اور اس کے اسلحے سپلائی کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی کی ہدایت پر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ایس ٹی ایف کو شامل کیا گیا تھا، ضلع پولیس اور بہار ایس ٹی ایف کی مشترکہ کارروائی میں تسکر محمد ارمان، محمد گولڈن اور وی پن کمار شرکو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس اسلحوں کا ذخیرہ ملا ہے۔ ان کے پاس سے آٹومیٹک پسٹل، دیسی طمنچہ، دیسی بندوق، 256 زندہ کارتوس سمیت دیگر اسلحہ اور اسلحہ بنانے کے سامان برآمد ہوئے ہیں۔

ایس پی نے بتایا کہ ضلع کے چاکند تھانہ علاقہ کے چاتر گھاٹ قبرستان کے نزدیک غیر قانونی اسلحے کی تسكری کرنے والے گروہ کے ذریعے اسلحے فروخت کرنے کی واردات کو انجام دیا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جگہ ایسی چنی تھی کہ کوئی شک نہیں کرے کیونکہ یہ قبرستان سے متصل تھے۔ گرفتار شدہ تین نوجوانوں میں دو افراد کا تعلق محمد ارمان اور محمد گولڈن چاتر گھاٹ کے رہنے والے ہیں جبکہ وپن شرما ضلع کے مانپور ابگلا کا رہنے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وپن شرما کے گھر کی تلاشی میں بھی اسلحے برآمد ہوئے ہیں۔ یہ اسلحہ بنوا کر فروخت کیا کرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.