ETV Bharat / state

سید قاسم شہید کے عرس میں ہندو عقیدت مندوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے شریک - Urs of Syed Qasim Shaheed - URS OF SYED QASIM SHAHEED

لکھنؤ شہر کے کینٹ علاقہ میں موجود سید قاسم شہید کا تین روزہ عرس جاری ہے۔ جس میں عقیدت مند بڑی تعداد میں مزار پر حاضری دے رہے ہیں۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہاں ہندوؤں کی بھی ایک بڑی تعداد حاضری دے کر عرس میں شرکت کر رہی ہے۔ اور گنگا جمنی تہذیب کی ایک جھلک نظر آرہی ہے۔

A large number of Hindu devotees participate in the Urs of Syed Qasim Shaheed
سید قاسم شہید کے عرس میں ہندو عقیدت مندوں کی اکثریت (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 20, 2024, 1:55 PM IST

لکھنؤ: لکھنؤ کے کینٹ علاقے میں واقع سید قاسم شہید کا تین روزہ عرس جاری ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عقیدت مند مزار پر حاضری دے کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ عرس کے پہلے دن جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مولانا انصار نے تقریر کی۔ اس کے بعد سرکاری چادر پیش کی گئی۔ اس کے بعد محفل سماع کا اہتمام ہوا۔ دوسرے دن بعد نماز فجر قل شریف کا اہتمام ہوا۔ غسل اور محفل سماع کا اہتمام ہوا۔ جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہندو خواتین عقیدت مندوں کی تعداد زیادہ رہی۔

سید قاسم شہید کے عرس میں ہندو عقیدت مندوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے شریک (ETV Bharat Urdu)

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے سید قاسم شہید مزار کے سجادہ نشین زبیر احمد نے بتایا کہ حضرت سید قاسم شہید حضرت سید سالار مسعود غازی کے زمانے کے ہیں اور ان کے ساتھیوں میں سے ہیں۔ ان کی کئی کرامات قابل ذکر ہیں۔ یہاں کی ہندو آبادی کی عقیدت مزار سے بہت زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کے ہندو افراد مزار پہ کثیر تعداد میں موجود رہتے ہیں۔ یہ مزار گنگا جمنی تہذیب کا بھی مرکز ہے۔ حکومت کے نمائندے بھی یہاں پر ہر عرس کے موقع پر حاضری دیتے ہیں۔

A large number of Hindu devotees participate in the Urs of Syed Qasim Shaheed
سید قاسم شہید کے عرس میں ہندو عقیدت مندوں کی اکثریت (ETV Bharat Urdu)
A large number of Hindu devotees participate in the Urs of Syed Qasim Shaheed
سید قاسم شہید کے عرس میں ہندو عقیدت مندوں کی اکثریت (ETV Bharat Urdu)
انہوں نے کہا کہ تین روزہ عرس کے دوران روزانہ لنگر سید قاسم شہید کے نام سے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اجتماعی طور پر دعا کی جاتی ہے۔ دعا میں خصوصی طور پر ملک میں امن و سلامتی، بھائی چارہ، گنگا جمنی تہذیب کی برقراری اور ملک کی ترقی کے لیے دعا ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی دنوں میں تو مزار پر صرف ہندو افراد ہی آیا کرتے تھے لیکن اب مزار سب ہی مذاہب کے ماننے والوں کی عقیدت کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے کہ ہم بغیر کسی مذہب و ملت کی تفریق کے یہاں سبھی عقیدت مند اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں اور کسی پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Shah Meena Shah URSحضرت شاہ مینا شاہ کا سہ روزہ عرس کے موقع پر ملک میں امن و امان کے لئے دعائیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.