ETV Bharat / state

مالیگاؤں: ہندو تنظیم کا ائمہ و موذنین کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان، قرعہ اندازی میں 20 لوگوں کا انتخاب - Hindu sending Imam for Umrah

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 8:36 AM IST

Updated : Jun 20, 2024, 8:49 AM IST

نفرت کے اس ماحول میں بھی سماج کے اچھے لوگ کچھ ایسا کرجاتے ہیں جو دوسروں کے لیے ایک نظیر بن جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک مثال مالیگاؤں کی ہندو تنظیم بلوتیدار فاؤنڈیشن کے بنڈو کاکا بچھاؤ نے قائم کی ہے۔ انہوں نے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر 10 ائمہ اور10 مؤذنین کو عمرہ پر بھیجنے کے لیے قراء اندازی کی۔

HINDU SENDING IMAM FOR UMRAH
HINDU SENDING IMAM FOR UMRAH (ETV Bharat)
ہندو تنظیم کا ائمہ و موذنین کو عمرہ پر بھیجنے کا اعلان (Video: ETV Bharat)

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں ہندو تنظیم بارہ بلوتیدار فاؤنڈیشن کی جانب سے 20 امام و موذٔن کو عمرہ کی سعادت پر روانہ کرنے کیلئے ڈائمنڈ لانس میں قرعہ اندازی تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے انجام دی۔

شہر کی سیاسی، سماجی و ملی شخصیات نے اس تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس دوران قرعہ اندازی کے ذریعے 330 درخواستوں میں سے 10 ائمہ اور 10 موذنین کو عمرہ کی سعادت پر روانہ کرنے کے لیے انتخاب کیا گیا۔

اس موقعے پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے بارہ بلوتیدار متر منڈل کے صدر بنڈو کاکا بچھاؤ کی سرہانہ کرتے ہوئے کہا کہ بنڈو کاکا بچھاؤ نے نفرت کے اس ماحول میں اس کام کے ذریعے پورے بھارت کو گنگا جمنی تہذیب اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنڈو کاکا بچھاؤ اپنے کاروبار کی حلال کمائی سے امام و موذن کو عمرہ کیلئے روانہ کررہے ہیں اور عمرہ کا یہ سفر بلکل جائز ہے، اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔

اس درمیان بارہ بلوتیدار متر منڈل کے صدر بنڈو کاکا بچھاؤ نے کہا کہ سب کا مالک ایک ہے اور یہاں جو بھی ہوتا ہے وہ مالک کی مرضی سے ہوتا ہے۔ اس کی مرضی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔ یہ جو عمرہ کا سفر ہونے جارہا ہے یہ بھی مالک کی مرضی سے ہورہا ہے، بس اس نے ذریعہ بارہ بلوتیدار متر منڈل کو بنا دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح سے یہ خیال آیا کہ امام و موذن کو عمرہ کی سعادت پر روانہ کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ مندر میں کام کرنے والوں کو یاترا پر بھیجے کے دوران شفیق شیخ کی صلاح سے یہ خیال آیا کہ کیونکہ مسجد کی صاف صفائی اور زندگی بھر نماز پڑھنے والے ائمہ و موذنین کو بھی سفر عمرہ پر بھیجا جائے۔

خطاب صدارت میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے کہا کہ عمرہ پر جانے والے خوش نصیب امام و موذن سب سے پہلے بنڈو کاکا بچھاؤ کے لیے اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا کریں جن کی کوششوں کے ذریعے یہاں تک پہنچے اور ان کے لئے یہ بھی دعا کریں کہ ان کے لیے دنیا و آخرت میں کامیابی کا راستہ کھول دے۔

انہوں نے کہا کہ بنڈو کاکا بچھاؤ کا یہ عمل اندھیروں میں اجالے کی ایک کرن ہے اور جس طرح سے برادران وطن ہماری طرف ہاتھ بڑھا رہے ہیں، ہماری ضروریات کا خیال رکھ رہے ہیں، اور محبت کو ملک بھر میں عام کرنا چاہتے ہیں، ایسے میں ان سے زیادہ مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم بھی ان کے ساتھ دوستی اور محبت کا ہاتھ بڑھائیں اور ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں۔

واضح رہے کہ قرعہ اندازی کے ذریعے 330 درخواستوں میں سے مالیگاؤں و اطراف کی مساجد کے 10 امام و 10 موذن کو منتخب کیا گیا ہے۔ اب انہیں مقررہ تاریخ پر سفر عمرہ کے لیے روانہ کردیا جائے گا۔ اس بیچ بنڈو کاکا بچھاؤ نے قبرستانوں میں اپنی خدمات انجام دینے والے 10 افراد کے ناموں کی قرعہ اندازی کر کے اور ایک نام بھی کا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں میں ہندو تنظیم کی جانب سے 21 ائمہ و موذنین کو عمرہ پر روانہ کرنے کے انتظامات مکمل

Last Updated : Jun 20, 2024, 8:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.