ETV Bharat / state

خلیجی ممالک میں نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ، خاتون سمیت 11 گرفتار - Job Racket Case In Noida - JOB RACKET CASE IN NOIDA

Fraud case in noida نوئیڈا کے کوتوالی سیکٹر 126 میں پولیس نے ایک ایسے گینگ کا پردہ فاش کیا ہے جو لوگوں کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر خلیجی ممالک بھیج کر دھوکہ دے رہا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک خاتون سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں پاسپورٹ، موبائل فون، آدھار کارڈ، نقد اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔ گینگ میں دیگر کئی ملزمان کے ملوث ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خلیجی ممالک میں نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ, خاتون سمیت 11 گرفتار
خلیجی ممالک میں نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ, خاتون سمیت 11 گرفتار (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 9, 2024, 2:18 PM IST

خلیجی ممالک میں نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ, خاتون سمیت 11 گرفتار (etv bharat)

نوئیڈا:ڈی سی پی ودیا ساگر مشرا کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں ایک گینگ سرگرم ہے جو بے روزگار نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے کے نام پر دھوکہ دیتا ہے۔ گینگ کے ارکان ویزہ، پاسپورٹ اور ٹکٹ وغیرہ کا جھانسہ دے کر بے روزگار نوجوانوں سے 70 ہزار سے 90 ہزار روپے لیتے ہیں اور کچھ عرصہ بعد دفتر بند کرکے بھاگ جاتے ہیں۔

ملزمان نے مغربی اتر پردیش اور دہلی سمیت دیگر ریاستوں میں رہنے والے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گینگ کا سرغنہ انٹرنیٹ میڈیا پر اشتہارات جاری کرتا ہے جس میں اس بات کا ذکر کیا جاتا ہے کہ کئی خلیجی ممالک میں نوکریاں اوراسامیاں درکار ہیں۔

ان کی کمپنی بہت سستی قیمتوں پر لوگوں کو نوکریوں کے لیے بیرون ملک بھیج رہی ہے۔ جب نوکری کے خواہشمند نوجوان انٹرنیٹ میڈیا سے نمبر لے کر ملزمان کو کال کرتے تھے تو انہیں نوئیڈا میں دفتر بلایا جاتا تھا۔ اس کے بعد ان سے کئی طریقوں سے پیسے لے لئے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مبینہ طور پر تبدیل مذہب کے لئے اکسانے کے الزام میں چار افراد گرفتار - Religious Conversion Issue

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے نام سمیر شاہ، نند کشور پرساد، مشتاق خان، محمد علی اختر، محمد اعجاز احمد، اندرجیت داس، محمد ناظم، محمد اعجاز، محمد اعجاز احمد اور نذرانہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ان کے پاس سے 19 ہزار روپے نقد، 128 پاسپورٹ، 755 جعلی تقرری خط، 3 لیپ ٹاپ، کمپیوٹر وغیرہ برآمد کیے ہیں۔ یہ لوگ نوئیڈا کے سیکٹر 132 میں واقع کمرشل ٹاور میں اپنا دفتر کھول کر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.