ETV Bharat / state

نیشنل کمیشن فار شیڈول کاسٹ کا وفد سندیش کھالی کا دورہ کرے گا - نیشنل کمیشن فار شیڈول کاسٹ

Sandeshkhali Incident سندیش کھالی کے واقعے کے بعد قومی خواتین کمیشن کے بعد نیشنل کمیشن فار شیڈول کاسٹ نے سندیش کھالی پر رپورٹ طلب کی ہے ۔خواتین قومی کمیشن نے سندیش کھالی میں متاثرین سے ملاقات کرنے کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ بنگال میں صورت حال انتہائی خراب ہے اور یہاں صدر راج نافذ کیا جانا چاہیے۔

نیشنل کمیشن فار شیڈول کاسٹ کا وفد سندیش کھالی کا دورہ کرے گا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 21, 2024, 6:11 PM IST

کولکاتا:قومی آدیواسی کمیشن نے بھی بدھ کو سندیش کھالی پر رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایک وفد جمعرات کو بھی جائے گا تاکہ زمین پر سندیش کھالی کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔بدھ کو قومی قبائلی کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری بی پی گوپالک اور ریاستی پولیس کے ڈی جی راجیو کمار کو ایک خط جاری کیا۔ خط کے مطابق سندیش کھالی کے ایک رہائشی، ایک قبائلی خاتون اور ایک وکیل کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد اس معاملے کو دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں قومی کمیشن شیڈول کاسٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندیش کھالی کے واقعہ پر ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی راجیو سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر تین دن کے اندر رپورٹ موصول نہیں ہوتی ہے تو راجیو اور گوپالک کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لیے دہلی طلب کیا جا سکتا ہے۔

قبائلی کمیشن کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر آر کے دوبے کے ذریعہ لکھے گئے خط میں سوال کیا گیا ہے کہ سندیش کھالی میںشکایات کی بنیاد پر حکومت اور پولیس نے کیا اقدامات کیے ہیں؟ خط کے ساتھ قبائلی کمیشن کا ایک وفد بھی جمعرات کو دہلی سے سندیش کھالی پہنچنے والا ہے۔

گزشتہ جمعرات یعنی 15 فروری کو نیشنل شیڈول کمیشن کا وفد شمالی 24 پرگنہ میں سندیش کھلی گیا۔ الزام ہے کہ وفد کو وہاں مختلف رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وہاں سے واپس آکر کمیشن کے چیئرمین اور دیگر نمائندوں نے جمعہ کو صدر سے ملاقات کی۔ مغربی بنگال میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کی ۔اس کے بعد قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ریکھا شرما 19 فروری کو سندیش کھالی کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جن کے آدھار کارڈ منسوخ کئے جارہے ہیں وہ پریشان نہ ہوں: ممتا بنرجی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین کو آئے دن تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 18 شکایات موصول ہوئیں۔ دو افراد نے عصمت دری کی شکایت کی۔ لوگ پولیس پر اعتماد نہیں کررہےہ یں۔ گاؤں کی عورتیں میرے پیچھے رو رہی ہیں۔ صدر راج کے بغیر کوئی راستہ نہیں ہے۔دو دن کے اندر قومی قبائلی کمیشن نے بھی کہا کہ وہ سندیش کھالی جائیں گے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.