ETV Bharat / state

سندروتی مہیلا کالج کے 75ویں یوم تاسیس پر رنگا برنگ پروگرام کا انعقاد - 75th foundation day of S M College - 75TH FOUNDATION DAY OF S M COLLEGE

ملک بھر میں جہاں لوگ 78ویں یومِ آزادی کا جشن منا رہے تھے وہیں بھاگلپورکا سندروتی مہیلا کالج جشن آزادی کے ساتھ ساتھ اپنا 75واں یوم تاسیس منا رہا تھا۔ اس موقعے پر وائس چانسلر نے سندروتی مہیلا کالج کے ذمہ داران سے کہا کہ ہم کو ملازمت دلانے والے پروگرام پراور ووکیشنل کورسز پر زیادہ توجہ دینا ہوگی تاکہ آنے والے وقت میں ہمارے طلبأ زیادہ سے زیادہ ملازمت حاصل کر سکیں۔

سندروتی مہیلا کالج میں رنگا برنگ پروگرام کا انعقاد
سندروتی مہیلا کالج میں رنگا برنگ پروگرام کا انعقاد (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 16, 2024, 4:43 PM IST

بھاگلپور (بہار): ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع سندروتی مہیلا کالج نے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنا 75 واں یوم تاسیس منایا۔ یوم تاسیس کے موقع پر منعقد پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تلکا مانجھی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جواہر لال نے شرکت کی۔

سندروتی مہیلا کالج میں رنگا برنگ پروگرام کا انعقاد (ETV Bharat)

اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کالج سے جڑے لوگوں کو تاسیس کے اور یومِ آزادی کے موقعے پر لوگوں کو مبارک باد دی، ساتھ ہی انہوں نے کالج انتظامیہ سے ملازمت دلانے والے پروگرام پر زیادہ توجہ دینے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ووکیشنل کورسز کی ڈیمانڈ زیادہ ہوگی کیونکہ ایسی تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ہے جس سے بچوں کو ملازمت نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ 2035 تک پچاس فیصدی کورسز ووکیشنل کورسز ہوں گے، لہذا ضروری ہے کہ ابھی سے اس سمت میں کام کرنا شروع کریں۔

کالج کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر آشا کماری اوجھا کی ہدایت کاری میں ایک ناٹک بھی پیش کیا گیا جسے لوگوں نے خوب پسند کیا۔ اس کے علاوہ کالج کی طالبات نے مختلف قسم کے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔ جسے سامعین نے بیحد پسند کیا۔

آپ کو بتا دیں کہ گنگا ندی کے کنارے واقع سندروتی مہیلا کالج ضلع کے قدیم ترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے، اس کا قیام 15 اگست 1949 کو عمل میں آیا تھا، اس طرح اس یوم آزادی کے موقع پر کالج نے اپنے قیام کے 75 سال مکمل کر لیے ہیں اور اب تک یہاں سے ہزاروں طالبات نے علم حاصل کرتے ہوئے سماج کے خدمت کی اور مختلف شعبوں میں آج بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.