بیدر: بیدر میں مختلف دلت تنظیموں کی یونین اور آئین تحفظ کمیٹی بیدر کی جانب سے "آئین کے تحفظ" ایک عظیم عوامی بیداری کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس کی صدارت کی ایشور کھنڈرے ریاستی وزیر برائے جنگلات اور بیدر ضلع کے وزیر انچارج نے کی۔ اس موقع پر کھنڈرے نے کہا کہ اگر ملک کے آئین کی حفاظت کرنی ہے اور جمہوریت کو بچانا ہے تو ایس سی، ایس ٹی O B C اور مذہبی اقلیتوں کو چاہیے کہ وہ اکٹھے ہو کر الیکشن میں ہوش مندی سے ووٹ دیں۔
یہ بھی پڑھیں:
کرناٹک کی حکومت انتخابی وعدوں کو پورا کرے: ایم آئی ایم رہنما مرزا شفیع بیگ
شری دادا صاحب نے کہا کہ آئین کو کوئی نہیں بدل سکتا، ایڈوکیٹ نارائن گنیش ، چندرکت، امباداس گائکواڑ نے پروگرام سے خطاب کیا اور بھیما ٹائیگر سینا سنگٹھن کے ضلع صدر مسٹر نرسنگ سمراٹ نے استقبال کیا۔ سینئر دلت لیڈران انیل کمار ، بابو راؤ پاسوان، راجکمار گونالی، میونسپل کونسلر نواز خان، یوتھ لیڈر فیروزہ خان، کانگریس پارٹی کے یوتھ لیڈر تنویر سیٹھ، رمیش ، امرت راؤ ، عبدالمنان سیٹھ و دیگر مہمان خصوصی تھے۔ راجکمار ، شیوکمار ، ابھیلاش شندے، سنجے بھوسلے، امبیڈکر ساگر، اروند دیال، امبداس سونی، راجکمار بھاوی کٹی، شیوکمار، راگھویندر ، جگن ناتھ، بسواراج ساگر، سندیپ ، پردیپ ناٹیکر جیسے دلت لیڈران موجود تھے۔