ETV Bharat / state

جہانگیرپوری میں واقع بریانی کی ایک دکان کا ویڈیو وائرل - Video Viral In Jahangirpuri - VIDEO VIRAL IN JAHANGIRPURI

Video Viral In Jahangirpuri جہانگیر پوری علاقے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اس ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جہانگیر پوری کا ایک دکاندار بریانی اس پلیت میں پروس رہا ہے جس میں ہندو مذہب کے بھگوان کی تصاویر ہیں.

جہانگیرپوری میں واقع بریانی کی ایک دکان کا ویڈیو وائرل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 8:25 PM IST

جہانگیرپوری میں واقع بریانی کی ایک دکان کا ویڈیو وائرل

نئی دہلی:قومی دارالحکومت نئی دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں یہ واقعہ اتوار کا بتایا جا رہا ہے لیکن اج ااس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل کی جا رہی ہے۔ اس معاملے کے منظر عام پر آنے کے بعد مقامی پولیس نے فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں، کاغذ سے بنی پلیٹوں کو دکھایا گیا ہے جس میں تصاویر نظر آ رہی ہیں. جب اس واقعے کی اطلاع منظر عام آئی تو بریانی کی دکان کے قریب لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا جو ممکنہ طور پر دکان کے مالک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر وہاں افراتفری کو سنبھالتے ہوئے اور دکان کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جیسے ہی یہ اطلاع سامنے آئی، مقامی لوگوں اور بجرنگ دل کے اراکین نے دکان کے مالک کو ان پلیٹوں میں بریانی فروخت کرنے پر اعتراض کیا اور پولیس سے شکایت بھی کی۔ اس کی دکان پر بریانی بیچنے والے کے خلاف ہنگامہ مچ گیا۔تاہم مقامی تھانے کی پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہنومان جینتی کے پیش نظر دہلی میں سکیورٹی سخت، ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کی - Hanuman Jayanti 2024

پولیس کے مطابق کاغذکے پلیٹوں کے بنڈل سے ایک یا دو پلیٹوں میں بھگوان کی تصاویر تھیں. فی الحال، جہانگیر پوری پولیس اسٹیشن پورے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس اس بات کی بھی جانچ کر رہی ہے کہ آیا ملزم نے یہ کام مارکیٹنگ کے مقصد سے کیا یا جان بوجھ کر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مقصد تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.