ETV Bharat / state

ڈاکو بھکارن: دروازہ کھٹکھٹا کر آٹا مانگا، لڑکی کو بے ہوش کیا پھرلاکھوں روپئے اور زیورات لوٹ لیے - The beggar robbed the house - THE BEGGAR ROBBED THE HOUSE

ہاتھرس میں بھکارن کے بھیس میں ایک عورت نے ایک گھر کے دروازے پر پہنچ کر دروازہ کھٹکھٹایا اورآٹا مانگا۔ جب لڑکی نے دروازہ کھولا تو اس عورت نے لڑکی کو بے ہوش کردیا اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان بشمول نقدی اور زیورات لے کر فرار ہو گئی۔

ہاتھرس کی ڈاکو بھکارن
ہاتھرس میں چوری (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 9:17 AM IST

ہاتھرس: اپنے گھر کا دروازہ کسی بھی انجان شخص کے لیے کھولنے سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں کہ کوئی خطرہ تو نہیں ہے یا دروازے پر کسی ضرورت مند کی شکل میں کوئی مصیبت دستک تو نہیں دے رہی ہے؟

ایسے ہی ایک واقعے سے ضلع ہاتھرس کے سکندرراؤ علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ جب ایک بھکاری کے بھیس میں پہنچی خاتون نے ایک گھر کا دروازہ کھلوایا اور لاکھوں روپے مالیت کے سامان سمیت نقدی اور زیورات لے اُڑی۔ ڈکیتی سے قبل اس نے گھر میں موجود 13 سالہ لڑکی کو بے ہوش کر دیا تھا۔ پولیس اس بھکارن کی تلاش کر رہی ہے۔

یہ واقعہ منگل کی دوپہر کو پیش آیا۔ پرمود کمار بگھیل پیشے سے وکیل ہیں۔ وہ شِو کالونی میں رہتے ہیں۔ پرمود نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیوی کسی کام سے گھر سے باہر گئی تھی۔ ان کی 13 سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی۔ اس کی بیوی تقریباً دو گھنٹے بعد جب واپس آئی تو مین گیٹ کھلا پڑا تھا۔ بیٹی گھر میں بے ہوشی کی حالت میں تھی۔ گھر کی ہر چیز درہم برہم تھی۔ کمرے میں رکھے ہوئے ڈھائی لاکھ روپے نقد، سونے کی بالیاں، دو چین، دو چوڑیاں اور ایک سونے کا ہار غائب تھا۔

بیٹی کو ہوش آیا تو اس نے بتایا کہ ایک عورت آٹا مانگنے آئی ہے۔ دروازہ کھول کر اندر گئی تو عورت بھی پیچھے پیچھے چلی آئی۔ اسے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اس نے اسے کب اور کیسے بے ہوش کر دیا۔

سی او ڈاکٹر آنند کمار نے بتایا کہ وکلاء کی بڑی تعداد تھانے پہنچ کر پولیس پر پریشر بنا رہی تھی۔کیونکہ ایڈووکیٹ کے گھر سے بہت سا سامان چوری ہو چکا تھا۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ڈاکو کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اب تک لوگوں میں ڈاکو دلہن کا چرچا تھا۔ مگر اب بھیک مانگنے کے واقعے کے بعد لوگ حیران ہیں۔ پولیس نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.