گلبرگہ: گلبرگہ ضلع شاہ آباد گاؤں کے وارڈ نمبر 16 میں آوارہ کتے کے حملے میں دیپالی نامی 9 سالہ لڑکی بری طرح زخمی ہوگئی ہے۔ اس بچی کو علاج کے لیے بسویشور اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اس لڑکی کی ماں نے بتایا ہے۔ کہ ان کی لڑکی اپنے گھر سے صبح مندر جاتے وقت کتے کے اس لڑکی پر حملے کرنے سے بچی کی آنکھ پوری طرح سے زخمی ہوئی ہے۔ جس سے فوراً شاہ آباد اسپتال لے کر جانے پر وہاں اس بچی علاج نہیں ہوسکا۔ اس لیے لڑکی کو گلبرگہ کے بسویشور اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔
![A 9 year old girl, Deepali, was seriously injured in an attack by stray dogs in Gulbarga district](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/12-08-2024/22184097_thum.jpg)
ڈاکڑس اس بچی کی آنکھ کا آپریشن کرنے کا بول رہے ہیں۔ اس لیے لڑکی کی ماں نے محکمۂ ہیلتھ کے افسران سے گزارش کی ہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد دیکھی جارہی ہے۔ جس کے بعد مختلف مقامات پر آوارہ کتوں کا ایک بڑا جھنڈ گھومتا ہوا دیکھا جارہا ہے۔ اور گاؤں کے کئی افراد پر کتوں کے حملے کرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ اس لیے علاج کی سہولت فراہم کرنے اور شاہ آباد میں آوارہ کتوں کو پکڑ کر گاؤں سے دور منتقل کر نے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کے کئی شہروں میں کتوں کے کاٹنے کے سبب ہر سال درجنوں افراد زخمی یا موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
![A 9 year old girl, Deepali, was seriously injured in an attack by stray dogs in Gulbarga district](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/12-08-2024/kaur10001_10082024143315_1008f_1723280595_755.jpeg)
![A 9 year old girl, Deepali, was seriously injured in an attack by stray dogs in Gulbarga district](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/12-08-2024/kaur10001_10082024143315_1008f_1723280595_927.jpeg)
یہ بھی پڑھیں:
Stray Dog Bites Several People جلپائی گوڑی میں پاگل کتے کے حملے میں تیس سے زائد افراد زخمی