ETV Bharat / state

مسلم نوجوان پر حملہ کرنے کے الزام میں وی ایچ پی کے سات کارکن گرفتار - Love Jihad allegations on muslims

Muslim youth beaten in Karnataka ریاست کرناٹک کے چکمگلورو ضلع کے ایک علاقے میں ایک مسلم نوجوان کو مبینہ لو جہاد کے الزام میں حملہ کرنے پر وشو ہندو پریشد کے 7 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Love Jihad Case
Love Jihad Case
author img

By IANS

Published : Feb 10, 2024, 11:26 AM IST

چکمگلورو: کرناٹک پولیس نے جمعہ کو چکمگلورو ضلع میں مبینہ 'لو جہاد' کے الزام میں ایک مسلم نوجوان پر حملہ کرنے کے الزام میں وشو ہندو پریشد کے سات کارکنوں کو گرفتار کیا۔ مسلم نوجوان پر حملہ جمعہ کو الدورو قصبے میں ہوا تھا۔

نوجوان کے ذریعہ مبینہ طور پر نشانہ بننے والی لڑکی کے والدین نے بھی اس نوجوان کے خلاف شکایت درج کرائی، جس میں اس پر اغوا کی کوشش اور محبت کے نام پر دھوکہ دہی کا الزام عائدکیا گیا ہے۔ مسلم نوجوان کے والدین نے اپنے بیٹے پر حملہ کے خلاف جوابی شکایت بھی درج کرائی اور ساتوں افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ الدورو قصبے میں اس معاملے کو لے کر تناؤ ہے اور پولیس نے سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

مزید پڑھیں: ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں مبینہ لو جہاد کا واقعہ

مزید پڑھیں: بہار میں لو جہاد کیس میں ایک شخص گرفتار

پولیس کے مطابق ڈانس ماٹسر رومان نامی نوجوان نابالغ لڑکی کو ورغلا رہا تھا۔ وی ایچ پی کے کارکنوں کے ایک گروپ نے ان پر 'لو جہاد' کا الزام عائد کیا اور ان کے دفتر میں گھس گئے۔ انہوں نے اسے اندر سے بند کرنے کے بعد اس پر حملہ کیا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ملک بھر میں اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں جن میں مسلم نوجوانوں کو مبینہ لو جہاد کے نام پر ہراساں اور انہیں تشدد کا شکار بنایا گیا ہے۔

آئی اے این ایس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.