ETV Bharat / state

پٹنہ میں کرین اور آٹو کے درمیان تصادم سات لوگوں کی موت - Auto Hits Crane In Bihar Patna

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 1:47 PM IST

بہارکے پٹنہ میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں 7 لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ واقعہ کے بعد افراتفری مچ گئی۔ یہ واقعہ کرین اور آٹو کے درمیان خوفناک تصادم کے سبب پیش آیا۔

پٹنہ میں کرین اورآٹو کے درمیان تصادم سات لوگوں کی موت

پٹنہ: پٹنہ کے کنکر باغ بائی پاس علاقے میں رام لکھن پاتھ کے قریب ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں کرین اور آٹو کے درمیان خوفناک تصادم میں 7 افراد کی المناک موت ہو گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ٹیم بھی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اور تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پٹنہ پی ایم سی ایچ بھیج دیا اور مزید کارروائی شروع کر دی۔

بتایا جاتا ہے کہ منگل کی صبح ایک آٹو میں کل آٹھ افراد سفر کر رہے تھے وہ آٹو ہائیوا کرین سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ واقعے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت موتیہاری کے رہنے والے مکیش کمار ساہنی، اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ، نیپال کے رہنے والے لکشمن داس، روہتاس کے رہنے والے ابھینندن کمار، اپیندر کمار بھٹ اور رامش بیتھا کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:چھتیس گڑھ میں سڑک حادثہ، 50 ملازمین سے بھری بس کھائی میں گری، 10 افراد کی ہلاک - Chhattisgarh Road Accident

واقعے کے بعد تمام افراد کے گھر والوں کا برا حال ہے اور رو رہے ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے آٹو کو ضبط کر لیا ہے۔ آٹو ڈرائیور فرار بتایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.