ETV Bharat / state

جالنہ میں گاڑی کنویں میں گرنے سے 7 افراد ہلاک - ROAD ACCIDENT IN JALNA

مہاراشٹر کے جالنہ ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ ایک فور وہیلر جس میں 12 مسافر سوار تھے ایک دو پہیہ گاڑی کو بچانے کی کوشش میں سڑک کے کنارے کنویں میں گر گئی۔

جالنا میں گاڑی کنویں میں گرنے سے 7 افراد کی موت ہو گئی۔
جالنا میں گاڑی کنویں میں گرنے سے 7 افراد کی موت ہو گئی۔ (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 11:21 AM IST

جالنہ: پولیس نے بتایا کہ جمعرات کو ایک گاڑی سڑک کے کنارے کنویں میں گرنے سے کم از کم سات افراد کی موت ہو گئی۔ اس واقعے میں کم از کم پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ حادثہ مہاراشٹر کے جالنہ ضلع میں جالنہ راجور روڈ پر ٹوپی واڑی کے قریب پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے وقت فور وہیلر میں 12 مسافر سوار تھے۔ یہ مسافر مہاراشٹر کے سولاپور ضلع کے پنڈھر پور سے راجور کی طرف جارہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ایک دو پہیہ گاڑی کو بچانے کی کوشش میں گاڑی کنویں میں گر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو یہاں کے ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ان مسافروں میں سے زیادہ تر بھوکراد کے رہائشی ہیں۔ جالنا کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر شری کرشنا ناتھ پنچال اور جالنا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے کمار بنسل نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ مرنے والوں کی شناخت پرہلاد مہاجن، تارابائی مالوسرے، نندا تایدے، پرہلاد بٹلے، نارائن کسان نہال اور چندر بھاگا گھُگے کے طور پر کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

مزید پڑھیں:ممبئی ایکسپریس وے پر بس کھائی میں گری، چار افراد ہلاک، متعدد زخمی

پولیس نے کہا کہ اس سلسلے میں موٹر وہیکل ایکٹ ایم وی اے کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور تحقیقات جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.