گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کی مشہور ومعروف درگاہ شیخ دکن حضرت شیخ محمد سراج الدین جنیدی بغدادی رحمۃ اللّٰہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی ۔اس کے بعد ہر سال کی طرح حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن نے اپنے دست مبارک سے جھلیہ چڑھا کر شیخ دکن حضرت شیخ محمد سراج الدین جنیدی کا 664 واں عرس شریف کا آغاز کیا گیا۔ہر سال 15شوال المکرم کو اس بارگاہ شریف کا عرش منایا جاتاہے ۔اس سال بھی 25,26,27 اپریل کو عرس منایا جارہا ہے ۔اس موقع پر ہے۔
شیخ روضہ مسجد کے خطیب و امام حافظ محمد فخرالدین نے کہا کہ حضرت شیخ محمد سراج الدین جنیدیؒ بہمنی دور کے بزرگ تھے۔ بہمنی سلطنت کے بانی علاؤالدین حسن بہمنی حضرت کے خاص مرید تھے، انہیں حضرت سے بڑی عقیدت تھی ۔
مزید پڑھیں:حضرت قطب ربانی کا سالانہ عرس عقیدت کے ساتھ منایا گیا - Annual URS In Gaya
ہر سال حضرت کا عرس شریف 15,16,17 شوال المکرم کو منایا جاتا ہے۔جبکہ ہر سال عرس کے موقع پر غریب لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔ عرس تقاریب میں ملک کے مختلف علاقوں سے بلالحاظ مذہب و ملت بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ اس سال بھی 25,26,27 اپریل کو عرس شریف منایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر عوام سے عرس شریف میں شرکت کرنے کی گزارش کی گئی۔